ریاست بہار کے ضلع گیا کے کوٹلیا پوری محلے میں واقع 'چتر گپت پارک' کی مرمت اور دیکھ بھال علاقے کے لوگوں نے ہی شروع کر دی ہے، پارک کی دیکھ بھال کے ساتھ اب یہاں پھول و پھلوں کے پود لگائے گئے ہیں۔ اس سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ڈریم پروجیکٹ جل جیون ہریالی منصوبے کو بھی فروغ ملے گا۔ 'قومی اتحاد مورچہ' کی جانب سے محلے والوں نے مل کر پچاس زیادہ پودے لگائے۔
اس مہم میں شامل مختار خان جنرل سیکریٹری قومی اتحاد مورچہ بہار، کہکشاں خان، ششی بھوشن، دیپک چڈا، ارمان قادری، محمد یحییٰ ،منیش کمار وغیرہ شامل تھے۔ مختار خان نے بتایا کہ 'محلے کے تمام لوگوں نے 'چتر گپت پارک' کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے، پارک کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے لوگ خود سے کام ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: گیا کوعلمی و ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے: بدنام نظر
واضح رہے کہ اس محلے میں ہندو مسلم دونوں طبقے کے لوگ آباد ہیں، پارک محلے کے اندر ہے، پہلے اس کی دیکھ بھال نہیں کی جاتی تھی لیکن اس کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے محلے کے لوگوں نے پارک کی تزئین کاری کا کام شروع کیا ہے۔ یہاں صاف ستھرائی کرکے پودے لگائے جارہے ہیں، پارک کو سرسبز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ محلے کے لوگ یہاں آکر سیرو تفریح کر سکیں اور پارک کی سر سبزی و شادابی سے لطف اندوز ہو سکیں۔