کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے خانہ بدوشوں کو کئی طرح کی پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ضلع کیمور کے ہیڈکوارٹر بھبھوا میں واقع کلکٹریٹ بلڈنگ کے قریب دو درجن سے زائد خانہ بدوش رہائش پذیر ہیں۔
یہ خانہ بدوش کلکٹریٹ بلڈنگ کے قریب خیمہ میں رہائش پذیر ہیں، جو اترپردیش کے میرٹھ سے آکر دو ماہ سے یہیں مقیم ہیں۔
ان کنبوں کے مرد دیہی علاقوں میں جا کر دوا فروخت کرکے روزی روٹی کماتے ہیں، وہیں عورتیں آس پاس کے گھروں سے اناج مانگ کر کام چلاتی ہیں۔لیکن لاک ڈاٶن کے وجہ سے لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔
ان خانہ بدوشوں کے سامنے اب ایک وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہورہی ہے اتنا ہی نہیں چولہا جلانے کے لۓ لکڑیاں تک نہیں مل رہی ہیں ۔ایسے میں خیمہ میں گزار رہے ان خانہ بدوشوں کے سامنے بڑی ہی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔
اب ان خانہ بدوشوں کو سرکاری گاڑیوں کا انتظار ہے، جو ان کے کھانے پینے کا مناسب انتظام کرسکے۔