ETV Bharat / state

Traders Awarded By Lottery In Gaya گیا میں تاجروں نے قرعہ اندازی کرکے صارفین کو انعامات سے نوازا - Traders awarded prizes to the Customers by Lottery

گیا ضلع میں تجارت کی رفتار بڑھانے کی غرض سے قرعہ اندازی کے ذریعہ صارفین کو انعامات سے نوازا جارہا ہے۔ ساتھ ہی خریداروں کو مزید آفر دیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آج گیا کے بمبئی بازار میں قرعہ اندازی کا پروگرام ہوا۔ Prize distribution at Bombay Bazaar in Gaya

Traders in Gaya awarded prizes to consumers

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 4:08 PM IST

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں برسات کے موسم میں کپڑے کی سست پڑی تجارت کو پروان چڑھانے کے لیے تاجروں کی طرف سے پرکشش تحائف دیے جارہے ہیں تاکہ اُن کی تجارت میں تیزی آئے اور وہ برسات کی مندی سے باہر نکل سکیں۔ اتوار کو شہر کے جی بی روڈ میں واقع بمبئی بازار میں لکی ڈرا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل 88 انعامات رکھے گئے تھے۔ پہلا انعام ہیرو کی اسپلینڈر پلس موٹر سائیکل، دوسرے انعام میں فریزر اور تیسرے انعام میں واشنگ مشین تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جب کہ چوتھے انعام میں 10 افراد کو اینڈرائڈ موبائل فونز دیے گئے، پانچویں انعام میں 25 افراد کو کوکر، چھٹے انعام میں 50 افراد کو ہاٹ پاٹ دیا گیا، جب کہ لکی ڈرا پروگرام میں موجود سو سے زیادہ افراد کو فریج بوتل کا سیٹ دیا گیا، لکی ڈرا کوپن میں پہلا انعام ہیرو اسپلنڈر پلس موٹر سائیکل گیا کے ٹکاری کے رہنے والے منا یادو کے نام نکلی۔ جب کہ دوسرے انعام کے طور پر محمد جاوید اسلام گنج کٹاری گیا بہار کو فریج دیا گیا۔ دھیرج کمار ڈیلہا گیا کو تیسرے انعام کے طور پر واشنگ مشین ملی۔ بمبئی بازار کے پروپرائٹر محمد شبو نے بتایا کہ برسات کے موسم میں تجارتی سیزن آف ہوتا ہے۔

صارفین کی کم ہوتی تعداد کو بڑھانے کے لیے مختلف آفرز دیے جاتے ہیں۔ اُسی کڑی میں یہ بھی ایک حصہ قرعہ اندازی کا ہے۔ اس کا مقصد صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ صارفین سے رابطے اچھے برقرار رہیں۔ جب کہ اس موقع پر منیجر محمد جاوید نے بتایا کہ کورونا کے بعد ریگولر تجارت اچھی نہیں ہو رہی ہے۔ برسات کے موسم میں مزید پریشانی واقع ہوتی ہے۔ اس وجہ سے اس طرح کے آفرز سے صارفین کو خریداری کے لیے رغبت دلائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.