ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے بارہ مریضوں کی موت - کورونا ریکوری کیسز

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3884 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44051228 ہو گئی ہے۔ Corona Recovery Cases

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے بارہ مریضوں کی موت

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 2:29 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کل کے مقابلے میں آج کورونا وبا کے انفیکشن سے ہونے والی اموات کی تعدادا میں ضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران 12 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 528778 تک پہنچ گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ New Corona Death in India

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.93 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 2797 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44609257 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے فعال کیسز میں 1111 کی کمی آئی ہے۔ جس کے بعد ایسے کل معاملات کی تعداد کم ہوکر 29251 رہ آ گئی ہے اور فعال شرح 0.07 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3884 افراد کووڈ-19 انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44051228 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے اور اسی عرصے میں نو ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے دنوں کے مقابلے بہت کم ہے اوردیگر ریاستوں اور خطوں میں کورونا کے معاملے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 انفیکشن کے 38 معاملے بڑھ کر 366 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1977034 ہوگئی۔ اموات کی تعداد 26504 تک پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں کیرالہ میں کورونا سے متاثرہ 372 کیسز کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز 6443 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6734120 ہو گئی ہے۔ اور اس دوران ایک مریض کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 71234 پر برقرارہے۔

مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 213 کیسز کی کمی کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد 2310 پر آ گئی ہے اور اب تک 7973154 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور اس دوران پانچ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 148355 ہو گئی ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 10 کیسز سامنے آنے کے بعد اب ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 395 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2102495 ہوگئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 23623 پر پہنچ گیا ہے۔

تمل ناڈو میں 95 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 4977 پر آ گئے ہیں اور اب تک 3543194 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی تعداد 38047 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے 90 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد 2660 پر آگئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 4022590 اور اموات کا 40287 تک پہنچ گیاہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وبا کے 173 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2026 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2091906 اورہلاکتوں کی 21513 ہوگئی ہے۔ گجرات میں کورونا کے 13 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 693 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1263594 اور اموات کی 11036 ہو گئی ہے۔

اڈیشہ میں بھی 114 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 594 تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1324912 اورہلاکتوں کی 9199 ہو گئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں سات ایکٹو کیسز بڑھ کر 200 ہو گئے ہیں اور اب تک 172648 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں، راحت کی یہ بات ہے کہ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے اموات کا اعدادوشمار1974پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 218.93 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

ہماچل پردیش میں بھی 10 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 107 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 307991 ہوگئی ہے اور اموات کا اعدادوشمار4210 پر برقرارہے۔ چنڈی گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے چھ کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 30، صحت یاب ہونے والوں کی 98024 اور ہلاکتوں کی 1181 پرمستحکم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.