ETV Bharat / state

بھاگلپور: انعامی خونخوار بدمعاش گرفتار

خونخوار رویندر کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، رنگداری، لوٹ، آرمس ایکٹ سمیت متعدد معاملات درج ہیں۔ اس سنگین معاملے میں فرار چل رہے خونخوار رویندر یادو کی گرفتاری کے لئے ریاستی حکومت نے اس پر پچاس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Breaking News
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 8:07 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں بائی پاس تھانہ علاقہ سے پولیس نے پچاس ہزار روپے کے انعامی نخوار روندر یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ 'طویل عرصے سے فرار چل رہے خونخوار رویندر یادو کے کھوٹاہا گاﺅں واقع اپنے گھر آنے کی اطلاع پر نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سروج کمار کی قیادت میں تشکیل خصوصی ٹیم نے پیر کی رات اس کے گھر پر چھاپے ماری کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'گرفتاری کے دوران رویندر کے اہل خانہ نے مخالفت کرتے ہوئے پتھراﺅ کیا لیکن پولیس نے حالات کو قابو میں کرلیا۔'

بھارتی نے بتایا کہ 'خونخوار رویندر کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل، رنگداری، لوٹ، آرمس ایکٹ سمیت متعدد معاملات درج ہیں۔ اس سنگین معاملے میں فرار چل رہے خونخوار رویندر یادو کی گرفتاری کے لئے ریاستی حکومت نے اس پر پچاس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'خصوصی ٹیم مذکورہ خونخوار سے تفتیش کر رہی ہے اور چھاپے ماری کے دوران ہنگامہ اور پتھراﺅ کرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.