ETV Bharat / state

زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 4:50 AM IST

بہار کے ضلع ویشالی میں شراب اور مچھلی کی پارٹی کے بعد تین لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ پانچ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

three people died due to consumption of poisonous liquor 5 people in critical condition
زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

بہار کے ضلع ویشالی میں تین افراد کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ان میں سے دو افراد کو علاج کے لیے پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے زہریلی شراب پینے سے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ دیگر افراد کی حالت نازک ہے۔ معاملہ جوڑاونپور تھانہ علاقہ کے چک سنگار پنچایت کے وارڈ نمبر 6 کی دلت بستی کا ہے۔

موت کے بعد گاؤں والوں نے شراب کے کاروبار پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی جوڑاونپور تھانے پولیس موقع پر پہنچی۔ اطلاع ملنے پر صدر ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچے۔

ویڈیو

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی رات مشکوک حالت میں 28 سالہ شیو کمار رام و 30 سالہ جتیندر کمار رام کی موت ہوگئی۔ جبکہ شیو جی پاسوان، ادئے رام، وجئے رام و پہاڑ پور کے رہائشی للو بند کی حالت نازک ہے۔ بدھ کی صبح 8:30 اہل خانہ نے شیو جی پاسوان اور ادئے رام کو پی ایچ سی راگھوپور فتح پور میں داخل کرایا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ادئے رام نے اپنی بینائی کھو دی ہے۔ شیو جی پاسوان کی حالت بہت سنگین تھی۔ دونوں کو پی ایم سی ایچ ریفر کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوپہر کے وقت شیو جی پاسوان علاج کے دوران ہلاک ہوگئے۔ سرکل انسپکٹر وجے کمار، جو واقعہ کی اطلاع پر پہنچے، جوڑاونپور تھانہ صدر سنجیت کمار نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال حاجی پور بھیج دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق چک سنگار پنچایت کے وارڈ نمبر 6 دلت بستی کے قریب سرکاری سکول میں منگل کو مچھلی اور شراب کی پارٹی تھی۔ تقریبا 7 سے 10 لوگوں نے اس میں شرکت کی۔ پارٹی کے بعد سب گھر واپس چلے گئے۔ 28 سالہ شیو کمار رام اور 30 ​​سالہ جتیندر کمار کی صحت منگل کی شام سے ہی خراب ہونے لگی۔ بدھ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شیو کمار رام کی بیوی پشپا دیوی نے الزام لگایا کہ کچھ لوگوں نے زبردستی اس کے شوہر کو شراب پلادی تھی۔ دو بار قے ہوئی اور بدھ کی صبح تقریبا 4 بجے انتقال کرگئے۔ ساتھ ہی متوفی جتندر رام کی بیوی پوجا دیوی نے بتایا کہ اس کا شوہر کبھی شراب نہیں پیتا تھا۔ منگل کی شام ان کی صحت اچانک خراب ہوگئی۔ گاؤں والوں کے مطابق مقتول جتیندر رام خود دیسی شراب فروخت کرتا تھا۔ تاہم خاندان کے افراد شراب بیچنے اور پینے سے انکار کر رہے ہیں۔'

مشتبہ حالات میں تین افراد کی ہلاکت پر مشتعل لوگوں نے ہنگامہ کیا اور پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گاؤں کے لوگ شراب کی خرید و فروخت بند کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ مشتعل لوگوں نے الزام لگایا کہ اگر پولیس شراب کی خرید و فروخت میں ملوث تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کرتی تو آج تین افراد ہلاک نہیں ہوتے۔

پولیس افسران اس پورے معاملے پر کیمرے کے سامنے کچھ بولنے کو تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب آف کیمرہ صدر ایس ڈی پی او راگھو دیال نے بتایا کہ جوڑاونپور تھانہ علاقہ کے چک سنگار پنچایت کے وارڈ نمبر 6 میں دو افراد مشتبہ حالات میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوران علاج ایک اور موت کی اطلاع ہے۔ معاملہ زیر تفتیش ہے۔ موت کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.