ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ریلوے پولیس نے بتایا کہ پٹنہ کے بورنگ کنال روڈ کے 36 برس باشندے سمت کمار اپنی 32 اہلیہ نیلیکا بہاری اور چار برس کے بیٹے پرنیت کے ہمراہ اپنی کار میں سوار ہوکر دھرہرا گاؤں میں اپنے سسرال جارہے تھے۔
پوٹھہی اور ندنوا سٹیشن کے بیچ دھرہارا گاؤں کے نزدیک ریل کی پٹری پار کرتے ہوئے ان کی کار رانچی جن شتابدی ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں کار میں سوار تینوں لوگوں کی موت ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ مہلوک سمت کمار نوئیڈا میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں الیکٹرک انجینیئر تھے۔
ان کی اہلیہ نیلیکا بہاری بھی پیشے سے انجینیئر تھیں، اس حادثے کی وجہ سے ریلوے سٹیشن پر تقریباً تین گھنٹے تک ٹرینز کی آمد و رفت میں خلل پڑا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔