ETV Bharat / state

Fire Incident in Bihar اورنگ آباد میں آتشزدگی، پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:24 AM IST

Updated : Apr 21, 2023, 12:06 PM IST

بہار کے اورنگ آباد میں ایک گھر میں آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ گھر میں کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے لگی۔ Fire in Aurangabad

اورنگ آباد میں آتشزدگی میں تین کی موت، تین زخمی

اورنگ آباد: ریاست بہار میں اورنگ آباد ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے تحت ہیتم پور گاؤں میں تین گھروں میں آگ لگنے سے دو معصوم سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین نوجوان لڑکے۔ لڑکی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل کلکٹر آشیش کمار سنہا نے بتایا کہ آگ ممکنہ طور پر گھر میں کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے لگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے متوفی کے لواحقین اور متاثرہ خاندان کو فوری امداد فراہم کی گئی ہے اور ریاستی حکومت کے انتظامات کے مطابق مہلوکین کے اہل خانہ کو چار۔ چار لاکھ روپے کی امداد جلد ہی دی جائے گی۔ مہلوکین کی شناخت رینا دیوی، گیتا دیوی اور پوجا دیوی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رینا کماری، دھیرج کمار اور رانی کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد کے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر آشیش سنہا نے بتایا کہ گاؤں کے مرد مٹی کاٹنے کے لیے دوسرے گاؤں گئے تھے۔ آگ گھر میں کھانا بنانے کے دوران چنگاری اور وہاں رکھے پوال کی وجہ سے لگی جس نے کچھ ہی دیر میں ارجن ریکیاسن اور پرمود رکیاسن کے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔ جب تک گاو ¿ں والوں کو اس کا علم ہوا تب تک آگ شعلے اتنے تیز ہو چکے تھے کہ گھر کی خواتین اور بچیاں جھلس گئیں۔ اس میں تین خواتین کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل کلکٹر آشیش کمار سنہا کی قیادت میں افسران اور ملازمین کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ انتظامی اقدام کے باعث سب کو باہر نکالا گیا اور تین جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Truck Caught Fire اورنگ آباد میں مال بردار ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی

یو این آئی

Last Updated : Apr 21, 2023, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.