ETV Bharat / state

ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کے 37 طلباء و طالبات اسسٹنٹ پراسیکیوشن آفیسر کے عہدہ پر فائز - جنوبی بہار سنٹرل یونیورسٹی کے 37 طلباء اے پی او

ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کے37 طلباء و طالبات اسسٹنٹ پراسیکیوشن آفیسرکے عہدے پر فائز ہوئے ہیں، ان طلباء نے بی پی ایس سی کے ذریعہ ہوئے امتحان کو کریک کیا ہے، اس میں دو مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے جس میں محمد شمس رضا اور تبسم پروین شامل ہیں۔ Thirty seven students of South Bihar Central University become APO

Thirty seven students of South Bihar Central University become APO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 11:16 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ساؤتھ بہار سنٹرل یونیورسٹی کے اسکول آف لا اینڈ گورننس کے 37 طلباء نے بہار پبلک سروس کمیشن ' بی پی ایس سی ' کے ذریعہ منعقدہ اسسٹنٹ پراسیکیوشن آفیسر امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان سینتیس طلباء و طالبات میں دو مسلم بھی ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں ایک شمس رضا اور دوسری تبسم پروین ہیں، تبسم پروین کا تعلق ضلع گیا سے ہے۔ جب کہ شمس رضا کا تعلق فاربس گنج سے ہے، سی یو ایس بی کے پی آر او محمد مدثر عالم نے بتایا کہ بی پی ایس سی کے ذریعہ پورے بہار میں اے پی او عہدوں میں بحالی کے لیے رزلٹ 2 دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا ہے۔ بی پی ایس سی کے ذریعہ اے پی او عہدے کے لیے یونیورسٹی کے سینتیس طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں لکڑگھانی کولہو سے تیل تیار کرنے کی صدیوں پرانی روایت کو پھر سے زندہ

جن میں انکش کمار، راگنی کماری، راج کشور سنگھ، سیما کماری، سومت کمار مشرا، ابھیشیک راج، ابھشیک آنند، اننت راج، پلوی کماری، سواتی کماری، پوجا پریہ درشنی، پرشانت کمار، سونو کمار، امیت کمار، اکھلیش کمار، سوریہ پرکاش سنگھ، منش کمار، ابھشک کمار، آلوک کمار، ہرش شیکھر، محمد شمس رضا، پرشانت کمار، تبسم پروین وغیرہ سمیت کل 37 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری یونیورسٹی اور مگدھ خطہ کے لیے فخر کی بات ہے کہ قانون کے شعبہ کے طلبہ کی اتنی بڑی تعداد نے باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی سے دیگر طلباء کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔ طلباء ایسی خدمات کو اپنائیں جو عام لوگوں کی طرف متوجہ ہوں اور عام لوگوں کی خدمت کریں۔

ایس ایل جی کے ہیڈ اور ڈین پروفیسر سنجے پرکاش سریواستو نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے فیکلٹی ممبران طلباء کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایسے کیرئیر کا انتخاب کریں جو معاشرے کی فلاح و بہبود پر مبنی ہو اور اس خدمت کے ذریعہ وہ معاشرے سے جڑنے اور معاشرے کے لیے کام کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ پی آر او مدثر عالم نے مزید کہا کہ یہ کامیابی غیر معمولی ہے، گیا کے طلباء و طالبات اسی طرح اپنی نمایاں کامیابی کو جاری رکھیں۔ واضح ہو کہ بی پی ایس سی امتحان 2020 کے تحت اسسٹنٹ پراسیکیوشن آفیسر کا امتحان ہوا تھا جس کا رزلٹ اب جاری ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.