ETV Bharat / state

Chehlam in Gaya گیا میں چہلم کے موقع پر کربلا میں سخت ترین حفاظتی انتظامات ہوں گے - گیا میں چہلم سات ستمبر کو منایا جائے گا

گیا کے کربلا میں بارگاہ امام عالی مقام و شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دور دراز سے عقیدت مندوں کی آمد ہوتی ہے۔ Devotees come from across the district Gaya to pay homage to the martyrs of Karbala in Chehlam.

سخت ترین حفاظتی انتظامات ہونگے
سخت ترین حفاظتی انتظامات ہونگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 1:57 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں چہلم سات ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس حوالہ سے انتظامیہ نے بھی اپنی سطح سے تیاری کرلی ہے۔ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کربلا اور اس کے متصل علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ آج گیا ضلع ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر کوتوالی تھانہ کی پولیس نے پیس کمیٹی کے نمائندوں سے تھانہ میں بلاکر بات کی۔ چونکہ کربلا کوتوالی تھانہ حلقہ میں ہے اور کوتوالی تھانہ حلقہ کے کئی مقامات کافی حساس ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع پولیس کی جانب سے تمام احتیاطی اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔

ضلع میں صرف کوتوالی تھانہ حلقہ میں ہی چہلم کے موقع پر جلوس نکلتا ہے جبکہ بقیہ مقامات پر صرف ذکر شہدائے کربلا کا جلسہ، فاتحہ خوانی وغیرہ کی مجلس منعقد ہوتی ہے۔ یہاں کوتوالی تھانہ حلقہ میں واقع شیعہ مسجد میں مجلس کے ساتھ جلوس نکلتا ہے جو کربلا پہنچ کر اختتام ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے بھی ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے افسران سے چہلم اور جن ماشٹمی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: گیا: نکسل علاقے کی سریلی آواز سے روبرو ہوگی دنیا

ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایا کہ ضلع میں جن ماشٹمی اور چہلم کا جلوس بڑے پیمانے پر یعنی کہ ضلع بھر میں نہیں نکلتا ہے۔ کچھ مخصوص مقامات پر ہی جلوس نکلتے ہیں لیکن پھر بھی احتیاط کے طور پر تیاری پہلے سے کی گئی ہے تاکہ پرامن ماحول میں سبھی کام انجام پائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.