پولیس کے ایک خصوصی دستے نے بہار کے گیا میں اترپردیش کے ایک چور گروہ کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس نے گیا میں پترپکش میلے میں ایک چور کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا، جبکہ اس کے بقیہ ساتھ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
اطلاع کے مطابق گرفتار بدمعاش اتر پردیش کے گونڈا ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھ درجنوں چور گیا آئے ہیں اور یہاں پنڈدانیوں کی شکل میں گھوم کر چوری کے واقعات کوانجام دے رہے ہیں۔ انکی گرفتاری کے لیے اسپیشل فورس لگی ہوئی ہے۔
گرفتار چور نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے ساتھی پتر پکش میلے میں آئے ہوئے پنڈدانیوں کونشانہ بنارہے ہیں۔ ایس ٹی ایف نے چور کو پکڑ کر مقامی وشنوپتھ تھانہ کی پولیس کوسپرد کردیا ہے۔ تھانہ انچارج رامایگ نے بتایاکہ ایس ٹی ایف کی ٹیم ایسے چوروں کی گرفتاری کے لیے لگی ہوئی ہے ۔میلہ علاقہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اس گروہ کی تلاش جاری ہے۔ اتر پردیش سے یہ گروہ گیا پہنچا ہے۔