ETV Bharat / state

لالو حکومت میں افسروں کے کام کرنے کا طریقہ کسی سے پوشیدہ نہیں: سشیل - آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو پسماندوں کا لیڈر بتائے

سشیل کمار مودی نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر آج کہاکہ ان کے والد لالو پرساد یادو کی مدت کار میں افسر کیسے کام کیا کرتے تھے یہ کسی سے چھپا نہیں ہے.

لالو حکومت میں افسروں کے کام کرنے کا طریقہ کسی سے پوشیدہ نہیں : سشیل

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:56 PM IST

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے ریاست میں افسر شاہی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر آج کہاکہ ان کے والد لالو پرساد یادو کی مدت کار میں افسر کیسے کام کیا کرتے تھے یہ کسی سے چھپا نہیں ہے.

مودی نے منگل کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اپوزیشن لیڈر جو سوالات پوچھتے ہیں وہ جواب دینے کے لائق نہیں ہوتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ بہار میں افسر شاہی حاوی ہے لیکن ان کے والد لالو پرساد یادو جو ریاست کے وزیراعلیٰ تھے تب افسر کس طرح سے کام کیا کرتے تھے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ( آئی اے ایس ) کے افسران سے پک دان اٹھواتے تھے اور کھینی ملواتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے یہی سب دیکھا ہے اس لئے وہ شاید ایسی ہی افسر شاہی چاہتے ہیں. جس کی ضرورت بہار کو نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:

سابق نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک میں دلتوں ، پسماندوں ، یا اونچی ذات میں پسماندوں کیلئے اگر کسی نے کچھ کام کیا ہے تو وہ نریندر مودی کی حکومت ہے۔ جس اتحاد میں بی جے پی رہی ہے اس حکومت نے ہی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کانگریس کبھی بھی پسماندوں کی ترقی نہیں کرسکتی ہے۔

مودی نے آرجے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو پسماندوں کا لیڈر بتائے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اگر وہ پسماندوں کے صحیح معنوں میں حمایتی تھے تو کیوں 23 سال تک بہار میں پنچایت انتخاب نہیں کرایا۔ بعد میں انتخاب کرایا بھی تو درج فہرست ذات قبائل طبقہ کے لئے ریزرویشن کے انتظامات نہیں کئے گئے, انہوں نے کہاکہ جبکہ واضح نظم ہے کہ پسماندوں کیلئے ریزرویشن کا نظم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.