پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ گوکل پور پنچایت کے گوکل پور گاﺅں واقع ایک دکان میں کل دیر رات چوروں نے چوری کرنے کی کوشش کی اور مخالفت کر نے پر چوکیدار کارے لال مہتا (42) کا اغوا کرلیا ۔
اس کے بعد اس کے بعد چوکیدار کو دکان سے کچھ دور پیسریا پل کے نزدیک لے جا کر لاٹھی ۔ ڈنڈے سے پیٹ کر اس کا قتل کر دیا ۔ چور دکان میں رکھے نقد اور قیمتی سامان بھی لیکر فرار ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ صبح میں گاﺅں والوںکی نظر لاش پر پڑی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ اطلا ع پر پہنچی پولیس نے لاش پورنیہ صدر اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے ۔
اس سلسلے میں نامعلوم چوروںکے خلاف معاملہ در ج کر کے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔