ETV Bharat / state

Tushar Gandhi گاندھی کے افکار و نظریات سے ہی ملک کی سلامتی ہے، تشار گاندھی - پٹنہ خبر

مہاتما گاندھی کے پرپوتا تشار گاندھی نے پٹنہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج گاندھی جی کا روزانہ قتل کیا جا رہا ہے۔

تشار گاندھی
تشار گاندھی
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 7:12 AM IST

تشار گاندھی

پٹنہ : لوک پریشد اور اپٹا کی مشترکہ زیرِ اہتمام شہر کے بہار چیمبر آف کامرس میں گاندھی کی شہادت کے 75 سال مکمل ہونے پر دو روزہ مذاکرہ بعنوان "آزادی کی تحریک اور گاندھی کی اہمیت موجودہ عہد میں " کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہاتما گاندھی کے پرپوتا تشار گاندھی، سابق ریاستی وزیر شیام رجک، رجنی بخشی، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپروانند سمیت ملک کے الگ الگ کونہ سے دانشوران و سماجوادی رہنماؤں نے شرکت کی. مذاکرہ کی صدارت امرناتھ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ونود کمار نے ادا کئے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی جی کے پرپوتا تشار گاندھی نے کہا کہ آج گاندھی جی کا روزانہ قتل کیا جا رہا ہے، کبھی ان کے افکار پر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں، کبھی ان کی صلاحیت پر آواز اٹھ رہی ہے، کوئی گاندھی جی کے تعلیمی سرٹیفیکیٹ کا مطالبہ کر رہا ہے. میرا کہنا ہے جسے جو سمجھنا ہے سمجھے مگر گاندھی جی نے اس ملک کو جو افکار و نظریات دیے ہیں اسی پر ملک آگے بڑھتا رہے گا. بنا نام لیے تشار گاندھی نے اقتدار پر قابض مودی حکومت کی شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج اسکولوں کے نصابوں سے تاریخ کے حصے کو مٹایا جا رہا ہے، حکومت یہ سمجھتی ہے جو میں چاہوں وہ یہاں کے لوگ پڑھیں، ایسا ہرگز نہیں ہوگا. مودی حکومت سب کو ساتھ چلنے کی بات کہہ کر اقتدار میں آئے تھے مگر آج وہ اپنے ان وعدے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مہاتما گاندھی کے نظریات بھارتی وراثت کا ضامن: تشار گاندھی

دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپروانند نے کہا کہ ملک ہندوستان میں اقلیتوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے، ان پر ظلم و ستم کیے جا رہے ہیں، گاندھی نے ایسے ملک کا خواب نہیں دیکھا تھا. وہ اس ملک کو ایک گلدستہ کی طرح دیکھنا چاہتے تھے جس میں تمام طرح کے پھول کھل رہے ہوں، آج جن طبقات کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ہم سبھی لوگ مضبوطی کے ساتھ ان کے خلاف کھڑے ہیں اور ان کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے. صدارتی خطاب میں امرناتھ نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنے وقت میں ہی ملک کو لیکر دوراندیشی کی تھی کہ اگر ملک مغربی تہذیب سے متاثر ہوا تو اسی دن اس ملک کی اہمیت ختم ہوتی چلی جائے گی. آج ہم سب لوگ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا ملک تہذیب و ثقافت کے نام پر کس حد تک جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.