بہار انتخابات کے دوران باغی رہنماؤں پر کارروائی کرنے میں راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) بھی پیچھے نہیں ہے۔ پارٹی نے جمعہ کو اپنے 14 رہنماؤں کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ ان میں چار رکن اسمبلی، دو سابق رکن اسمبلی اور دیگر کئی نائب صدور شامل ہیں۔
پارٹی کے قومی صدر منوج جھا نے بتایا کہ 'جن لوگوں کو پارٹی سے چھ سال کے لیے برطرف کیا گیا ہے، ان میں پارٹی کے چار رکن اسمبلی چمپارن کے راجیش کمار، سہرسہ کے ظفر عالم، گوپال گنج کے محمد نعمت اللہ اور مظفر پور کے سریندر کمار رائے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جے پی نڈا، نتیش کمار، تیجسوی یادو و کنہیا کمار کی ریلی آج
وہیں نوادہ سے پارٹی کی نوجوان ضلع صدر پریما چودھری کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ ان سبھی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل رہنے کے الزام میں 6 سال کے لیے پارٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
وہیں مشرقی چمپارن کے سابق رکن اسمبلی نارائن پرساد یادو، کیمور کے امبیکا سنگھ یادو، کھگڑیا کے کرشن کمار یادو، اورنگ آباد کے پرکاش چندر، اورنگ آباد انتہائی پسماندہ یونٹ کے رہنما دھرمیندر چندرونشی، یوا آر جے ڈی کے جنرل سیکریٹری گوپا کرشن عرف چندن یادو، نالندہ کے ضلع ٹریجرر مہندر یادو، پریما چودھری اور مظفر پور کے شنکر رائے شامل ہیں۔