ETV Bharat / state

حجاج کرام کے وطن آنے کا سلسلہ مکمل - رواں سال ایئر انڈیا کے 22 طیاروں سے کل 3289 حجاج کرام گیا ہوائی اڈے سے سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ اس میں 1874 مرد اور 1415 خواتین شامل تھیں۔

ریاست بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل ہوچکا ہے۔ آخری قافلہ ایئر انڈیا کے طیارہ سے جمعرات کی صبح پانچ بجے گیا ہوائی اڈے پرپہنچا جس میں 150 حجاج کرام سوار تھے۔

حجاج کرام کے وطن آنے کا سلسلہ مکمل
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:00 PM IST

رواں سال ایئر انڈیا کے 22 طیاروں سے کل 3289 حجاج کرام گیا ہوائی اڈے سے سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔ اس میں 1874 مرد اور 1415 خواتین شامل تھیں۔

حجاج کرام کے وطن آنے کا سلسلہ مکمل
ارکان حج کی ادائیگی کے بعد 3285 حجاج کرام واپس وطن لوٹ چکے ہیں۔ چار حجاج کرام کا مکہ و مدینہ میں وفات ہو گئی تھی۔ جمعرات کو آخری قافلے کے پہنچتے ہی اس سال کا حج مکمل ہو چکا ہے۔

ایئرپورٹ پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لگے پنڈال ہٹایا جا رہا ہے۔ یہاں کے نورانی ماحول اور چہل پہل ختم ہوگئی ہے۔ اس سال دن اور رات دونوں وقت طیاروں کی پرواز اور واپسی سے رات اور دن میں چہل پہل رہتی تھی۔ حالانکہ اس بار طیاروں کی گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے حجاج اور انکے رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
طیاروں کی تاخیر کے معاملے پر مگدھ علاقہ کے کمشنر نے ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔ آخری قافلے استقبال سے قبل ہوائی اڈے پر ہی شکرانے اور حوصلہ افزائی کی مجلس منعقد ہوئی۔ اس میں چیئرمین حج کمیٹی، کمشنر مگدھ علاقہ، ڈسٹرک مجسٹریٹ، رضاکار، تعینات افسران وملازمین، سی آئی ایس جوانوں کا پر امن اور خوشگوار ماحول میں حج آپریشن کومکمل کرانے پر مبارک باد پیش کی اور انتظامیہ کی جانب سے شکریہ کا اظہار کیا گیا۔

مگدھ کمشنر پنکج کمار پال نے کچھ کمیوں کااعتراف کرتے ہوئے انتظامیہ کو اگلے برس ان انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی صلاح دی۔ خصوصی طور سے صحت کیمپ مزید سہولت اور طیاروں کی تاخیر پر حاجیوں کے رشتہ داروں کو تاخیر کی اطلاع کے ذرائع کو بڑھانے پر زور دیا۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے سول سوسائٹی گیا کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعلقات خوشگوار ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو تعاون ملتا ہے تو بڑے سے بڑے پروگرام آسانی کے ساتھ انجام پا جاتے ہیں، ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے طیاروں کی تاخیر پر ہوئی پریشانیوں پر معذرت کااظہار کیا اور کہا کہ طیارے گیا کی وجہ سے نہیں بلکہ وہیں جدہ ہوائی اڈے سے تاخیر سے روانہ ہوئے ہیں۔
آئندہ برس انفارمیشن ذرائع کو بڑھانے کی انہوں نے یقین دہانی کی۔ چیئرمین الیاس حسین نے حج کمیٹی کی جانب سے سبھی کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ جن جن حضرات نے حاجیوں کی خدمت کی ہے سبھی کی حوصلہ افزائی اور توصیفی سند سے اس بار نوازا جائیگا۔ محفل کااختتام قاری غضنفر قاسمی کی دعاوں پر ہوا جس میں انہوں نے ملک و ریاست اور عالم اسلام کی ترقی، خوشحالی اور خیر سگالی کی دعا فرمائی۔

Intro:ریاست بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی کاعمل مکمل ہوچکاہے ۔آخری قافلہ ایئرانڈیا کے طیارہ سے جمعرات کی صبح پانچ بجے گیا ہوائی اڈے پرپہنچا ، اس میں 150 حاجی وطن واپس ہوئے ہیں ۔ Body:رواں سال ایئرانڈیا کے بائیس طیاروں سے کل 3289 عازمین گیا ہوائی اڈے سے سفر حج پرروانہ ہوئے تھے ۔اس میں 1874 مرد اور 1415 خواتین شامل تھیں ۔ارکان حج کی ادائیگی کے بعد 3285 حاجی واپس وطن لوٹے ہیں ، چارحاجیوں کا مکہ ومدینہ میں انتقال ہوا ہے ۔جمعرات کو آخری قافلے کے پہنچتے ہی رواں سال کاحج آپریشن ختم ہوگیا ہے ۔ ایئرپورٹ پر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لگے پنڈال کھلنے لگا ہے ۔ یہاں کے نورانی ماحول اور چہل پہل ختم ہوگئی ہے ۔ رواں سال دن اور رات دونوں وقت طیاروں کی پرواز اور واپسی سے رات اوردن چہل پہل رہتی تھی ۔حالانکہ اس بار طیاروں کی گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے حجاج اور انکے رشتہ داروں کو مشکلات کاسامنہ کرناپڑا ہے ۔ طیاروں کی تاخیر کے معاملے پر مگدھ زون کے کمشنر نے ناراضگی بھی ظاہر کی تھی ۔آخری قافلے استقبال سے قبل ہوائی اڈے پر ہی شکرانے اور حوصلہ افزائی کی مجلس منعقد ہوئی ۔اس میں چیئرمین حج کمیٹی ، کمشنرمگدھ زون ، ڈسٹرک مجسٹریٹ نے رضاکار ، تعینات افسران وملازمین ، سی آئی ایس جوانوں کا پرامن اور خوشگوار ماحول میں حج آپریشن کومکمل کرانے پر مبارک باد پیش کی اور انتظامیہ کی جانب سے شکریہ کااظہار کیا Conclusion:مگدھ کمشنر پنکج کمار پال نے کچھ کمیوں کااعتراف کرتے ہوئے انتظامیہ کو اگلے برس ان انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی صلاح دی ، خصوصی طورسے ہیلتھ کیمپ مزیدسہولت اور طیاروں کی تاخیر پر حاجیوں کے رشتہ داروں کو تاخیر کی اطلاع کے ذرائع کوبڑھانے پر زور دیا ۔ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے سول سوسائٹی گیا کے تعاون پر شکریہ اداکیااور کہاکہ جب انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعلقات خوشگوار ہوتے ہیں اور ایک دوسرکوتعاون ملتاہے تو بڑے سے بڑے پروگرام آسانی کے ساتھ انجام پاجاتے ہیں ، ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے طیاروں کی تاخیر پرہوئی پریشانیوں پر معذرت کااظہار کیااور کہاکہ طیارے گیا کی وجہ سے نہیں بلکہ وہیں جدہ ہوائی اڈے سے تاخیر سے روانہ ہوئے ہیں ، آئندہ برس انفارمیشن ذرائع کو بڑھانے کی انہوں نے یقین دہانی کی ۔چیئرمین الیاس حسین نے حج کمیٹی کی جانب سے سبھی کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ جن جن حضرات نے حاجیوں کی خدمت کی ہے سبھی کی حوصلہ افزائی اور توصیفی سند سے اس بار نوازا جائیگا ، محفل کااختتام قاری غضنفر قاسمی کی دعاوں پر ہوا جس میں انہوں نے ملک وریاست اور عالم اسلام کی ترقی ، خوشحالی اور خیر سگالی کی دعافرمائی
Last Updated : Sep 28, 2019, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.