ETV Bharat / state

"تیجسوی کے غرور نے مہاگٹھ بندھن کو تقریبا تقسیم کر دیا"

author img

By

Published : Sep 28, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST

جے ڈی یو نے بہار میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں آر جے ڈی کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن کے اتحادیوں میں نشستوں کی دعویداری کو لے کر مچے گھماسان ​​کے درمیان آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کیا۔

"تیجسوی کے غرور نے مہاگٹھ بندھن کو تقریبا تقسیم کر دیا"

انہوں نے کہا کہ آج ان کے تکبر نے مہاگٹھ بندھن کو بکھراؤ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کل تک قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ٹوٹ جانے کا دعوی کرتے تھے، آج اپنے گھر میں لگی آگ کو بجھانے کی حالت میں بھی نہیں ہیں۔

پرساد نے کہا کہ اپنے تکبر ، گھمنڈ اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے آر جے ڈی اور مبینہ مہاگٹھ بندھن کے سینئر لیڈروں سے بڑھ رہی بے تعلقی کو مسٹرتیجسوی پاٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس کی وجہ سے ان کے ساتھیوں میں بھی گہری ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو کے غرور کے سبب مهاگٹھ بندھن بکھراؤ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

جے ڈی یو کے ترجمان نے بہار میں لوک سبھا کی ایک اور اسمبلی کی پانچ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج حال ہی میں اختتام پذیر لوک سبھا نتائج سے مختلف نہ ہونے کا دعوی کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے اسمبلی کی پانچ اور لوک سبھا کی ایک سیٹ پر بڑے فرق سے جیت درج کرے گا۔

پرساد نے دعوی کیا کہ اپوزیشن ’جنگ‘ کے اعلان سے قبل ہی ڈھیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مهاگٹھ بندھن کے اتحادی وکاس شیل انسان پارٹی(وی آئی پی )، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور کانگریس کے تیور صاف صاف بتا رہے ہیں کہ ان کے اتحاد کی صحت بگڑ چکی ہے۔

جے ڈی یو ترجمان نے کہا کہ صرف بےلگام عزائم کے بل پر وراثت، تبدیل کر رہے بہار میں کسی بھی پارٹی یا لیڈر کو اقتدار کے سب سے ٹاپ نہیں پهنچا سکتے۔ اس کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ لوگوں کا دل جیتنے کے لئے صرف ایمانداری سے عوام کے درمیان کام کرنا پڑتا ہے، اور اس کی جیتی جاگتی مثال بہار کے مقبول وزیر اعلی نتیش کمار ہیں۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.