پٹنہ:محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کے زیر اہتمام اور مولانا مظہرالحق عربی فارسی کے زیر نگرانی حج بھون کے شعبہ کوچنگ و گائیڈنس سے استفادہ کرنے والے 66ویں بی پی ایس سی میں 25 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں 19 طلباء اور 6 طالبات شامل ہیں. نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں عبدالرحمن دانش، استخار احمد انصاری، مسرور اختر، وسیم اکرم، صدام حسین، سلیمان عالم، شمس رضا، شمع فروزاں، ثمرول حسن، دانش رضا، عادل علی، شاہانہ خاتون، محمد راحل، خوشبو اعظم، نیلوفر ملک، عابد اختر، استخار دانش، شاداب انور، محمد ہاشم، نازش پروین، محمد نازش، شارق احمد، صدام حسین، شاداب عالم، ضوفشاں حق کے نام شامل ہیں۔
Hajj Bhavan Coaching students performed brilliantly in the BPSC examination
واضح رہے کہ 66ویں بی پی ایس سی کے مینس امتحان میں کامیاب ہونے والے مجموعی طور سے 65 امیدواروں کو موک انٹرویو اور خصوصی کلاسوں کے ذریعہ انٹرویو کی مفت تیاری کرائی گئی تھی.
ادھر کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقلیتی وزیر زماں خان نے کہا کہ اقلیتی رہائشی کوچنگ کا مقصد ہی یہی ہے کہ سماج کے وہ بچے جو معاشی طور پر کمزور ہیں مگر ذہین اور باصلاحیت ہیں انہیں ڈھونڈ کر نکالیں اور انہیں آگے کی تعلیم کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرائی جائے جس میں ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔
حج بھون میں منعقد بی پی ایس سی کوچنگ نے مختصر سے وقت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس سے اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات میں تعلیم کو لیکر ایک بیداری آئی ہے اور وہ مقابلہ جاتی امتحان میں نہ صرف بیٹھ رہے ہیں بلکہ کامیاب ہو کر دوسروں کے لیے ایک مثال بن رہے ہیں۔
اقلیتی وزیر زماں خان نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ بہار کے صدور علاقوں سے ایسے بچوں کو لایا جائے معاشی بحران کی وجہ سے آگے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، ہم ایسے لوگوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں، سارے اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے، بس بچے خود کو تعلیم کے لئے وقف کریں اور کامیاب ہوکر اپنے اہل خانہ اور ریاست کا نام روشن کریں. زماں خان نے کہا کہ حج بھون میں صرف بی پی ایس سی ہی نہیں بلکہ داروغہ، بینکنگ، جوڈیشل کی بھی تیاری کرائی جاتی ہے جس میں بڑی تعداد میں بچے کامیاب ہوئے ہیں.