Intro:گیا ضلع کی ایک خاتون اپنی ایک برس کی بچی کو چھوڑ کر سفر حج پرروانہ ہوئی خاتون نے کہا کہ مایوسی اس بات کی نہیں ہے کہ وہ بچی کو چھوڑ کر جارہی ہے مایوس اسلیے ہیں کہ وہ مقدس مقامات کی زیارت نہیں کرسکی۔
گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ جاری ہے، ساتویں قافلے میں 160 عازمین حج روانہ ہوئے، جس میں 91مرد اور 69 خواتین شامل تھیں۔ ساتویں قافلہ میں ضلع گیا کے علاوہ مگدھ کمشنری کے مختلف اضلاع کے عازمین حج تھے، مقامی عازمین حج کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سبھی عازمین حج اپنی گاڑیوں سے ہوائی اڈہ پر پہنچے تھے، ساتویں قافلہ میں ایک ایسی خاتون روانہ ہوئی جنکی ایک برس کی بچی ہے ، نانا نانی کے ذمہ بچی کو چھوڑ کر وہ سفر حج پر روانہ ہوئی ہیں۔
در اصل ضلع کے وائٹ ہاؤس کی رہنے والی ناہیدہ انجم اپنے شوہر کے ساتھ اس برس حج کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے روانہ ہوئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ حج کی نئی پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو لے جانا منع ہے اس وجہ سے وہ اپنے بچی کو لے کر نہیں جا پا رہی ہیں سفر حج کا ارادہ پہلے سے تھا اس لیے اسے ترک کرنا مناسب نہیں سمجھا ، معصوم بچی زینب کے والد عادل خان نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو سیہولی میں واقع نانیہال میں چھوڑ کر جارہے ہیں، وہ اللہ کی راہ میں نکلے ہیں، اللہ محافظ ہے بچی کی کوئی فکر نہیں ہے ہاں یہ ضرور تھا کہ پہلے جس طرح بچوں کو لے جانے کی اجازت تھی اگر وہی معاملہ ہوتا تو بڑی خوشی ہوتی کہ چھوٹی عمر میں انکی بچی بھی مقدس مقامات کی زیارت کا شرف حاصل کرتی لیکن ایسا نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ نئی حج پالیسی 2023 کے مطابق اس برس سے بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کا حج سفر پر جانا منع ہے، جسکی وجہ سے چھوٹے بچے اپنے والدین کے ساتھ نہیں جاپارہے ہیں۔