ETV Bharat / state

حکومت، مدارس کے طلباء کو اسکولوں کے طلبا کے مساوی بنائے گی: سفینہ نور - ملٹی پارٹنر پروجکٹ

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تعلیم نو بالغاں کو ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے تمام تر اسباب مہیا کرانے کا نظم بھی کیا ہے۔ حکومت کے اعلی افسران سرگرم ہیں۔ مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کر ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

The government is equating madrassa students with school students
حکومت، مدارس کے طلباء کو اسکولوں کے طلباء مساوی بنا رہی ہے
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 1:38 PM IST

ملٹی پارٹنر پروجکٹ کے تحت مدارس کے بچوں کو عصری تقاضوں سے آراستہ کر نے اور انہیں مجودہ عہد کے تعلیمی نصاب سے بحراور کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور مولانا آزاد یونیورسٹی کے اشتراک سے یو این ایف پی اے کی معاونت میں مدارس کے طلباء کو تربیت دینے کا نظم کیا ہے۔

ویڈیو

یہ پروگرام مدرسہ بورڈ کا تھا مگر بورڈ کے چیئرمین ندارت تھے جبکہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور محکمہ اقلیتی فلاح کی سکریٹری سفینہ نور اردو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یونس حکیم سرگرم نظر آئے۔ تعلیم نوبالغاں کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے صوبائی سطح پر ریسورس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا کہ تعلیم نوبالغاں پروگرام کامیاب ہوگا۔ مدرسہ کے اساتذہ اور طلباء کو تربیت دی جائے گی۔ انہیں عصری تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

محکمہ اقلیتی فلاح کی سکریٹری سفینہ نور نے کہا کہ حکومت نے بہار مدارس کے طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کرکے ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پابند عہد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.