ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College in Gaya: گورننگ باڈی نے مرزا غالب کالج کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیا - مرزاغالب کالج جنوبی بہار کا معروف کالج

گورننگ باڈی کے اراکین آج صبح سے ہی کالج میں تعلیمی اور دیگر کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سبھی شعبوں کے ایچ او ڈی سمیت پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز سے نصاب کے تعلق سے بھی جانکاری حاصل کی ہے۔ Mirza Ghalib College in Gaya

گورننگ باڈی نے مرزا غالب کالج کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:16 PM IST

بہار کے گیا میں واقع مرزاغالب کالج کی ' گورننگ باڈی ' کے اراکین نے کالج میں تعلیمی نظام کا جائزہ لیا۔کالج کے اساتذہ سے نصاب کے مطابق رواں سیشن میں کتنے چیپٹر پڑھائے۔ طلبا کی کتنی فیصد کلاس میں حاضری ہوتی ہے ان سوالوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔ Mirza Ghalib College in Gaya

بہار کے گیا شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج جنوبی بہار کا معروف کالج ہے ، یہاں قریب بیس ہزار طلبہ زیرتعلیم ہیں جن میں 60فیصد طالبات ہیں اب منتظمہ نے یہاں تعلیمی نظام میں مزید سدھار لانے کے لیے پہل کی ہے۔ گورننگ باڈی کے اراکین آج صبح سے ہی کالج میں تعلیمی اور دیگر کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سبھی شعبے کے ایچ او ڈی سمیت اس شعبے کے پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسرز سے نصاب کے تعلق سے بھی جانکاری حاصل کی ہے۔ Governing Body Reviewed the Education System

اس حوالے سے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے بتایاکہ گورننگ باڈی کی کوشش ہے کہ معیاری تعلیم ہو اور اسکے لیے ریگولر کلاسز ضروری ہیں، انٹر کے طلبہ پر خصوصی توجہ ہے کیونکہ طلبہ کے لیے بہت اہم ہوتا ہے ، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج میں 75 فیصد حاضری لازمی ہے ، اب کالج کی جانب سے بھی ایسے انتظامات کیے جارہے ہیں کہ ہرتین ماہ پر ٹیسٹ ہوں اور طلبا کو اس طرح تیار کیا جائے کہ وہ آگے اپنا مستقبل سنوارنے میں پریشانی کاسامنا نہیں کریں۔

دراصل کالج اقلیتی لسانی کالج ہے اور اس کا انتظام وانصرام کمیٹی کی طرف سے ہوتا ہے۔کمیٹی میں گیارہ افراد ہوتے ہیں جس میں دو ٹی آر ' ٹیچرز ریپرزینٹیٹو ' ایک پرنسپل ، ایک ایجوکیشنسٹ اور باقی سات افراد کو کاونسلر مرزاغالب کالج انتخاب میں منتخب کرتے ہیں اب کمیٹی کی کوشش ہے کہ کالج کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Birthday محمد حسن پی جی کالج میں منایا گیا وزیر اعظم کا یوم پیدائش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.