ETV Bharat / state

کیمور: چوکیدار کے بھائی کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 1:34 PM IST

ضلع کیمور پولیس نے ادھورا بلاک کے جھوگر ندی کے کنارے سے ایک لاش مشتبہ حالت میں برآمد کی ہے۔

کیمور: چوکیدار کے بھائی کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد
کیمور: چوکیدار کے بھائی کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے دور دراز پہاڑی علاقے سے ایک اور قتل کی خبر سامنے آرہی ہے۔ ادھورا بلاک کے نوکا ڈیہ ٹولہ کے رہائشی 40 سالہ رام راج اوراؤں کی لاش پولیس نے مشتبہ حالت میں برآمد کی ہے۔

مقتول مقامی چوکیدار رامچندر اوراؤں کا چھوٹا بھائی بتایا جاتا ہے۔ جانکاری کے مطابق لاش گاؤں سے قریب 8 کیلومیٹر دور جھوگر ندی کے کنارے سے ملی ہے جو کہ بری طرح سے مسخ ہو چکی ہے۔

اطلاع پر پہنچی پولیس نے ندی کنارے سے لاش برآمد کر بھبھوا صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دوسری جانب مقتول کی بیوی نے ادھورا کے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوت پریت کے شبہ میں کیا گیا تھا قتل: ایس ڈی پی او

وہیں ایس ایچ او منوج کمار نے قتل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'ابتدائی طور پر قتل قابل قبول نہیں ہے کیونکہ جسم پر کہیں بھی چوٹ کے نشانات نہیں ملے ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'اس معاملے کو لےکر مقامی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی لیکن سب نے بتایا کہ مقتول کی گاؤں میں کسی سے بھی دشمنی نہیں تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.