ETV Bharat / state

Cast- Based Census: وزیر اعلیٰ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے فوراً میٹنگ بلائیں، تیجسوی یادو - مردم شماری کے تحت وزیر اعلی سے میٹنگ کرنے کا مطالبہ

ریاست بہار میں حزب مخالف رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فیصلہ لینا ہے کہ وہ مردم شماری کے حامی ہیں یا ذات مردم شماری کے، اگر وہ ذات مردم شماری کے حامی ہیں تو انہیں فوراً 48 سے 72 گھنٹے کے اندر تمام جماعتوں کی ایک میٹنگ بلانی چاہیے تاکہ آگے کی حکمت عملی طے کی جاسکے۔ اگر وہ نہیں بلاتے ہیں تو پھر ہم ان سے ملاقات کے لئے وقت مانگیں گے۔ Demand for a Meeting With the Chief Minister under the Census

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو
author img

By

Published : May 11, 2022, 9:23 AM IST

پٹنہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مذکورہ بیان کہ عنقریب ملک میں مردم شماری کی جائے گی، ان کے اس بیان پر بہار کے حزب مخالف رہنما تیجسوی یادو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کا شروع سے مطالبہ ہے کہ ملک میں ذاتی مردم شماری کی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملک میں کتنی ایسی آبادی ہے جو ترقیاتی منصوبوں سے دور ہے اور حکومت تعداد کے حساب سے کتنے منصوبہ بنا رہی ہے. ہم مطلق مردم شماری نہیں چاہتے بلکہ ذات پر مبنی مردم شماری چاہتے ہیں تاکہ اس کا صحیح اندازہ ہو سکے۔

تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ اس پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو فیصلہ لینا ہے کہ وہ مردم شماری کے حامی ہیں یا ذات مردم شماری کے، اگر وہ ذات مردم شماری کے حامی ہیں تو انہیں فوراً 48 سے 72 گھنٹے کے اندر تمام جماعتوں کی ایک میٹنگ بلانی چاہیے تاکہ آگے کی حکمت عملی طے کی جاسکے۔ اگر وہ نہیں بلاتے ہیں تو پھر ہم ان سے ملاقات کے لئے وقت مانگیں گے. تیجسوی نے کہا کہ اگر ہم لوگوں کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو ہم بہار سے دہلی تک پیدل مارچ کریں گے۔ کیونکہ بہار کے مستقبل کے لئے اب ضروری ہے کہ ذاتی مردم شماری ہو۔

ایک سوال کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے، بے روزگاری شباب پر ہے، نوجوان سڑکوں پر اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں، ابھی حال میں بی پی ایس سی کا سوال نامہ لیک کیا گیا ہے جس سے لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، ہم نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو طلباء اس امتحان میں شریک ہوئے ہیں انہیں بلا تاخیر پانچ ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے اور بی پی ایس سی چیئرمین کو فوراً معطل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.