ETV Bharat / state

مانجھی:مرکزی حکومت دلتوں کی حق تلفی کررہی ہے - دلت مظالم ایکٹ

ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے دلت مظالم ایکٹ کے متعلق کہا ہے کہ حکومت اس ایکٹ کے تحت ابھی بھی مناسب کارروائی نہیں کر رہی ہے. ساتھ ہی انہوں نے عدلیہ میں بھی درج فہرست ذات اور قبائل کے ریزرویشن کو لازمی قرار دیا ہے.

ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی

author img

By

Published : May 20, 2020, 12:05 AM IST

ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریزرویشن میں دلتوں کی حق تلفی کر رہی ہے. حکومت ابھی بھی دلت مظالم ایکٹ کے تحت ٹھوس کارروائی نہیں کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات اور قبائل کے ریزرویشن کے لئے ہم نے لڑائی شروع کی ہے. ہم انکو انکا واجب حق دلا کر رہیں گے.

ہندوستانی عوام مورچہ کے (ہم پارٹی) کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا ہے کہ حکومت مسلسل پرائیویٹ سیکٹر کو فروع دے رہی ہے. لیکن اس میں ریزرویشن کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایس سی/ایس ٹی کو چھوڑ کر جن کو بھی ریزرویشن دیا گیا ہے میں اس کی مخالفت نہیں کرتا ہوں. لیکن میں سب کی طرح ایس سی/ایس ٹی ریزرویشن کو بھی 9ویں فہرست میں جوڑنے کا مطالبہ کرتا ہوں.

مانجھی نے دلت مظالم ایکٹ کے متعلق کہا ہے کہ ابھی بھی حکومت اس ایکٹ کو موثر طریقے سے نافذ نہیں کر رہی ہے. ساتھ ہی انہوں نے عدلیہ میں بھی درج فہرست ذات اور قبائل کے ریزرویشن کو لازمی قرار دیا ہے.

خیال رہے کہ بہار میں دلت ریزرویشن کے متعلق مختلف سیاسی پارٹیوں کے رکن اسمبلی مسلسل مٹنگ کر رہے ہیں. پہلی نشست 8 مئی کو ہوئی تھی. دوسری 18 مئی کو ہوئی آئندہ 28 مئی کو اگلی نشست ہو گی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.