بہار کے جموئی ضلع میں ماسک نہیں پہننے پر ایس ڈی او کے باڈی گارڈ نے جن ادھیکار پارٹی کے نوجوان لیڈر کی زبردست پٹائی کی۔ اس دوران میڈیا اہلکاروں نے جب پوری تصویر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کی تو ایس ڈی او آفس میں کام کرنے والے آر ٹی پی ایس کاؤنٹر ملازم نے کیمرے کو توڑنے کی کوشش کی۔ حالانکہ پورا معاملہ کیمرے میں قید ہوگیا، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی دیر شام صدر ایس ڈی او پرتیبھا رانی کی قیادت میں پولیس کے ذریعے بغیر ماسک پہننے گھوم رہے لوگوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی تھی کہ اس دوران کچہری روڈ میں لکشمی پور میں دیکھرا گاؤں کے رہنے والے جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی سکریٹری نیرج راجا اپنے بائک پر سوار بغیر ماسک کے جا رہے تھے۔ ایس ڈی او کے باڈی گارڈ نے جب اس کے چہرے پر ماسک نہیں دیکھا تو وہ آگ بگولہ ہوگیا۔
باڈی گارڈ نے جاپ کے نوجوان لیڈر کے بائک کی چابھی نکال لی۔ جس کی مخالفت کرنے نیرج راجا کو ایس ڈی او کے باڈی گارڈ نے کچہری چوک پر سر عام زبردست طریقے سے پٹائی کر دی حالانکہ اس دوران نیرج راجا لگاتار کہتا رہا کہ وہ فائن بھرنے کو تیار ہے۔ لیکن باڈی گارڈ نے اس کی ایک نہ سنی اور پٹائی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف مقدمہ ایجنڈے کا حصہ، وہ میری آواز دبانا چاہتے ہیں: عائشہ سلطانہ
اس ضمن میں جن ادھیکار پارٹی کے لیڈر نے ہفتہ کو ڈی ایم اونیش کمار سنگھ کو درخواست دے کر پورے معاملے کی جانچ کر ایس ڈی او کے باڈی گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔
نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔