ETV Bharat / state

ریاستی وزیر اسرائیل منصوری کے ہاتھوں اساتذہ کو تقرری نامہ دیا گیا - letter was given to the teachers by the Minister

گیا ضلع میں 5300 اساتذہ میں آج 1753 اساتذہ کو تقرری نامہ دیا گیا، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ریاستی وزیر اسرائیل منصوری کے ہاتھوں تقرری نامہ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر پٹنہ گاندھی میدان میں منعقدہ تقرری نامہ تقریب کا نشر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوا۔ Appointed Later to Teachers in Gaya

ریاستی وزیر اسرائیل منصوری کے ہاتھوں اساتذہ کو تقرری نامہ دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 4:58 PM IST

گیا: گیا کے بودھ گیا میں واقع مہا بودھی کنوینشن سینٹر میں آج اساتذہ تقرری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو تقرری نامہ سونپا گیا، اس تقریب میں ریاستی انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے وزیر و گیا انچارج وزیر اسرائیل منصوری اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن موجود رہے، اساتذہ کو پٹنہ گاندھی میدان میں تقرری نامہ تقسیم کی تقریب کے براہ راست مناظر دکھائے گئے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر رہنماؤں و کارکنان اور افسران کا خطاب بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سنوایا گیا اور اس کے بعد یہاں موجود وزیر اور ڈی ایم نے خطاب کیا اور ساتھ ہی گیا ضلع میں 5300 اساتذہ میں 1753 اساتذہ کو ریاستی وزیر اسرائیل منصوری کے ہاتھوں تقرری نامہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Recruitment Scam In Bengal اساتذہ تقرری گھوٹالہ کی جانچ کیلئے سی بی آئی نے ایس آئی ٹی کی تشکیل نو کی

ریاستی وزیر اسرائیل منصوری نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن کو خدمت کا موقع ملا ہے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ قوم کی تعمیر اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں لازمی طور پر حصہ لیں اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت بے روزگاروں کو روزگار اور ملازمت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جب کچھ مثبت ہوگا تو اس معاشرے کی بہت سی برائیاں ختم ہو جائیں گی۔ بہار حکومت نے تقریباً 60 دنوں کے اندر اس امتحان کو کامیابی سے مکمل کرنے اور تقرری نامہ تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں چار لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی روزگار فراہم کرنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

جب کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے سبھی اساتذہ کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ذمہ داری اٹھائی ہے اور اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دینا ہے۔ سرکاری اسکولوں کی شبیہ کو درست کرنا ہے اور ایسا ماحول تعلیم کا پیدا کرنا ہے کہ بچے آپ پر بھروسہ کریں اور آپ کے اسکولوں میں وہ پڑھنے آئیں۔ واضح ہو کہ آج گیا سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں ایک لاکھ 20 ہزار 336 نئے تعینات اساتذہ جنہوں نے بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، اُنہیں ان کے ضلع اور پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں تقرری نامہ دیا گیا ہے، ضلع گیا میں 5300 اساتذہ بحال ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.