ETV Bharat / state

Ashish Kumar left Engineering for Agriculture: باغبانی اور کھیتی کرنے والے انجنئیر آشیش کا حیرت انگیز کارنامہ

بہار کے ایک انجیئنر آشیش کمار اپنے پیشہ ورانہ کام کو چھوڑ کر گھر کے چھت پر باغبانی کر کے لاکھوں روپے ماہانہ کما رہے ہیں اور وہ بھی ایسی ایسی چیزیں پیدا کر رہے ہیں جسے سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ Ashish Kumar leaving engineering to do agriculture۔

Ashish Kumar Engineering to Agriculture
Ashish Kumar Engineering to Agriculture
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 6:36 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع کے رہنے والے انجنئیر آشیش کمار نے انجنئیرننگ کے شعبے کو چھوڑ کر ان دنوں کاشتکاری کر رہے ہیں۔ روایتی کھیتی کے طور طریقے بدل کر ہر ماہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی آمدنی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی پہچان ضلع کے ایک ہونہار اور کامیاب کسان کے طور پر ہوئی ہے۔ شہر میں واقع اپنے مکان کی چھت اور ضلع کے کنڈی گاؤں میں واقع کھیت میں فی الوقت سیب کے پیداوار میں لگے ہیں Engineer Ashish Kumar Gaya۔

ویڈیو دیکھیے۔
انجینئیر آشیش کمار گذشتہ چھ برسوں سے مختلف اقسام کے دھان، گیہوں کی کاشت سمیت آم، لیچی، سیب، کالی ہلدی، لونگ، اجوائن، چندن جیسے قیمتی پودوں کی باغبانی کرکے لاکھوں روپے کی آمدنی کر رہے ہیں، آشیش ابھی سیب کی کاشت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں انہوں نے سیب کے مختلف اقسام کے 225 پودے گزشتہ سال لگایا ہے۔ جس میں پھل بھی آگیا ہے۔

انجنئیرننگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ڈمرا گڑھ چھتیس گڑھ کے انجنئیرننگ کالج میں سنہ 2008 میں ملازمت شروع کی تھی یہاں اس کالج میں وہ بطور وائس پرنسپل خدمات انجام دے رہے تھے۔ سال 2021 میں آشیش کمار کو زراعت یونیورسٹی بھاگلپور سے کسان ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے Bhagalpur Agriculture University۔

Ashish Kumar Engineering to Agriculture
آشیش کمار انجنئیرننگ کو چھوڑ باغبانی کر رہے ہیں

آشیش نے شہر کے لوگوں کو بھی گھروں کی چھت کے بہتر استعمال کا طریقہ بتایا ہے انہوں نے آرگینک کاشت کو بھی بڑھاوا دیا ہے. شہر میں واقع اپنے مکان کی چھت پر سیب آمرود کالی ہلدی پودینہ آم چندن لونگ اجوائن سمیت کئی طرح کی سبزیاں پیدا کررہے ہیں۔

آشیش کمار سے مقامی کسانوں کو مدد ملتی ہیں جس سے اچھی پیداوار ہوتی ہے۔ انجینئر آشیش کمار ایسے تمام لوگوں کے لیے مثال ہے جنہیں نوکری نہیں ملتی یا پھر وہ زراعت کے میدان میں بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

آشیش کے حوالے سے مختار خان کہتے ہیں کہ وہ آشیش سے کسانی کے لیے بڑی مدد لیتے ہیں کاشت کی پیداوار کے بعد وہ کسانوں کو مارکیٹ بھی دستیاب کراتے ہیں چونکہ آشیش پڑھے لکھے ہیں تو وہ ہربیج کے نگیٹیو اور پوزیٹیو دونوں پہلوں کو باریکی سمجھتے ہیں آشیش کی رہنمائی میں انکے گاؤں میں اچھی پیداوار ہورہی ہے۔ آشیش کو زراعت یونیورسٹی بھاگلپور سے بہترین کسان ایوارڈ سے بھی 2021 نوازا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.