ETV Bharat / state

TET Qualified Candidates Protest: ٹی ای ٹی کے کامیاب امیدواروں کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 3:57 PM IST

ٹی ای ٹی / ایس ٹی ای ٹی پاس سینکڑوں امیدوار TET qualified Candidates گزشتہ تین دنوں سے پٹنہ شہر کے گردنی باغ میں ٹی ای ٹی / ایس ٹی ای ٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن TET / STET Teachers Association کے ریاستی صدر راجندر پرساد سنگھ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

TET qualified Candidates Protest: ٹی ای ٹی کے کامیاب امیدواروں کا احتجاج

بہار میں ہوئے ٹی ای ٹی / ایس ٹی ای ٹی کے امتحانات TET Exam میں کامیاب ہوئے امیدوار گزشتہ تین دنوں سے حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائمری اساتذہ کے 94 ہزار خالی عہدوں پر کاؤنسلنگ کے پانچ ماہ گزر جانے کے بعد بھی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ کامیاب امیدواروں Qualified Candidates کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

TET Qualified Candidates Protest: ٹی ای ٹی کے کامیاب امیدواروں کا احتجاج

احتجاج و مظاہرہ میں ریاست کے تمام اضلاع سے کامیاب امیدوار پہنچے ہیں۔ سرد موسم کے باوجود مظاہرین رات سڑکوں پر بیٹھ کر گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پورے نہیں کرتی تب تک وہ لوگ احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس سلسلے میں ٹی ای ٹی / ایس ٹی ای ٹی ایسو سی ایشن کے صدر راجندر پرساد سنگھ نے کہا ہے کہ پرائمری اساتذہ کے 94 ہزار خالی عہدوں پر کاؤنسلنگ کے پانچ ماہ گزر جانے کے بعد بھی تقرری نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت ایک طرف اساتذہ سے ہمدردی کی بات کرتی ہے، وہیں دوسری جانب دوہرا رویہ اختیار کئے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مظاہرہ میں پوری ریاست سے سینکڑوں ٹی ای ٹی / سی ٹی ای ٹی پاس امیدوار شامل ہوئے ہیں اور اس ٹھنڈ کے موسم میں اپنے مطالبات کی حمایت میں بیٹھے ہیں، جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرے گی ہم واپس نہیں جائیں گے۔ اس احتجاج میں کئی ایسی خواتین بھی شامل ہیں جو اپنے بچوں کو لیکر پہنچی ہیں۔

وہیں ایس ٹی ای ٹی پاس امیدوار آلوک کمار نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2019 کے امتحان میں 30675 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ کامیاب امیدواروں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور: ایس ٹی ای ٹی میں کامیاب امیدواروں کی حمایت میں مظاہرے

واضح رہے کہ کل تمام اساتذہ کے ذریعہ بہار اسمبلی کا محاصرہ بھی کیا گیا تھا، اساتذہ چتکوہرا گولمبر سے پیدل مارچ کرتے ہوئے اسمبلی تک پہنچے تھے، مگر وہاں پولیس نے انہیں روک دیا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.