ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جمعہ کو عظیم اتحاد کے رہنما جیتن رام مانجھی، اوپیندر کشواہا اور مکیش سہنی نے شرد یادو سے ملاقات کی۔ حالانکہ اس ملاقات کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جس طرح سے جیتن رام مانجھی اور کشواہا عظیم اتحاد کی قیادت پرہمیشہ سے سوال اٹھاتے رہے ہیں، اس سے آر جے ڈی کے مشکلوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وہیں آر جے ڈی رہنما یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ تیجسوی یادو کے بغیر عظیم اتحاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت کہ نمائندہ نے آر جے ڈی رہنما مرتنجے تیواری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں وزیراعلی کے امیدوار تیجشوی یادو ہی ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عظیم اتحاد کا یہ اجلاس اس وقت کامیاب ہوتا جب اس میٹنگ میں تیجسوی یادو شامل ہوتے ۔
واضح رہے کہ عظیم اتحاد کے رہنما لگاتار کوآرڈینیشن کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن آر جے ڈی اس مطالبہ پرغور کرنے کو تیار نہیں ہے۔ جس کو لے کر جیتن رام مانجھی نے آر جے ڈی کے اس طرز عمل پر کئی سارے سوالات اٹھائے ہیں۔ جبکہ کانگریس اور دیگر جماعتیں بھی کوآرڈینیشن کمیٹی بنانا چاہتی ہیں۔