ETV Bharat / state

تیجسوی نے جے ڈی یو صدر بننے پر نتیش کا کیا خیرمقدم کیا، انہیں دی مبارکباد - نیجسوی یادو

Tejashwi congratulated Nitish on becoming JDU president بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا قومی صدر بننے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں مہا گٹھ بندھن کے ایجنڈے پر آگے کام کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 10:34 PM IST

پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا قومی صدر بننے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ دونوں اتحادی جماعتیں مہا گٹھ بندھن کے ایجنڈے پر آگے کام کریں گی۔ یادو نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ مسٹر کمار نے جے ڈی یو کے قومی صدر کی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر کمار پہلے بھی جے ڈی یو کے صدر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: للن سنگھ نے جے ڈی یو کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا، نتیش سنبھالیں گے پارٹی کی کمان

نائب وزیر اعلیٰ نے بی جے پی لیڈروں کے تبصرے کہ آر جے ڈی کے ساتھ کے مسٹر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی قربت ہی مسٹر کمار کے جے ڈی یو کا چارج سنبھالنے کے فیصلے کی وجہ بنی، کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی کے لیڈران اکثر غیر ضروری بیانات دینے میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو عوامی اہمیت کے مسائل کے حل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ان کی باڈی لینگویج اور بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہار میں دو بڑی پارٹیوں کے اکٹھے ہونے کے بعد خوفزدہ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.