ٹیچروں کا کہنا ہے کہ اسکولز میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اضافی کام کے لئے بھی بوتھ لیول افسر کے طور پر خدمات لی جارہی ہیں جس سے ٹیچروں پر ذہنی دباؤ ہے ۔
ٹیچروں نے سب ڈیویزنل افسر سے ملاقات کرکے میمورنڈم سونپتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ انہیں اضافی کاموں سے نجات دلائی جائے، کیوں کہ اس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
ٹیچر محمد ظفر امام نے کہا کہ حکومت ٹیچروں سے دن رات خدمات لے رہی ہے یہاں تک کہ پتر پکش میلے میں بھی ٹیچروں کو لگایا گیا ہے ۔
وہیں منور پروین نے بتایاکہ دن بھر اسکول میں پڑھانے کے بعد شام چار بجے سے بی ایل او کے کاموں کو انجام دینا پڑتا ہے، ذہنی وجسمانی تھکان کے باوجود بھی دیرشام تک ڈیوٹی کرنا پڑتا ہے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ٹیچروں سے صرف تعلیمی کام ہی لیا جائے۔
واضح رہے کہ گیا میں الیکشن کو لے کر ٹیچروں سے بوتھ لیول افسر کی خدمات کی تیاری کرائی جا رہی ہے۔