ETV Bharat / state

ارریہ: حکومت کے خلاف اساتذہ کا احتجاج - bihar news

ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں تعلیمی مرکز یونین کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں اساتذہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ،نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی اور وزیر تعلیم کرشن نندن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ارریہ: حکومت کے خلاف اساتذہ کا احتجاج
ارریہ: حکومت کے خلاف اساتذہ کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:43 PM IST

ارریہ: ریاست بہار میں ریاستی حکومت کی جانب سے حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں سے منسلک اساتذہ کے ماہانہ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے خلاف اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں۔

اس تعلق سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ 'ریاستی حکومت ہم لوگوں کے ساتھ مزاق کر رہی ہے، ایک لمبے عرصے سے اساتذہ اپنے جائز مطالبات کی لڑائی لڑ رہے ہیں لیکن حکومت نے کبھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور اب ایسے وقت میں جب کہ انتخاب نزدیک ہے تو ہم لوگوں کے مطالبات برائے نام تسلیم کر خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جو ہمیں منظور نہیں ہے.

اسی ضمن میں آج ارریہ کے سبھاش اسٹیڈیم میں تعلیمی مرکز یونین کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں اساتذہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ،نائب وزیر اعلیٰ سوشیل کمار مودی اور وزیر تعلیم کرشن نندن کا روایتی جنازہ نکال کر پورے اسٹیڈیم میں گھمایا، پھر اساتذہ نے نتیش کمار مردآباد، ہماری مانگیں پوری کرو جیسے نعرے لگا کر پتلے کو نذر آتش کیے۔

ویڈیو

اس موقع پر تعلیمی مرکز یونین کے ضلع صدر محمد غالب نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے اضافی رقم کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، ایک تو ہم لوگ اتنے کم تنخواہ میں ملازمت کررہے ہیں۔ جبکہ عرصے سے تنخواہ بڑھانے کی مانگ ہو رہی تھی، لیکن ایک ہزار روپے بڑھانا اساتذہ کے لئے مناسب نہیں ہے۔

تعلیمی مرکز یونین کے ضلع سکریٹری سنتوش کمار نے کہا کہ 'ریاستی حکومت انتخاب سے پہلے ہمارے مطالبات پر غور کر اسے نافذ کرے، اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم لوگ حکومت کے خلاف زبردست مہم کا آغاز کریں گے. اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی اظہار خیال کیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.