ETV Bharat / state

Teacher Arrested In Molestation Case طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والا ٹیچر گرفتار - اسکول میں طالبہ سے چھیڑخانی

گیا ضلع میں امام گنج حلقہ کے ایک اسکول میں طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی معاملے میں پولیس نے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے. گرفتار استاد کا نام کاظم علی ہے اور وہ مدن پور اورنگ آباد کا رہنے والا ہے۔

طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والا ٹیچر گرفتار

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:07 PM IST

طالبہ سے چھیڑ خانی کرنے والا ٹیچر گرفتار

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایک اسکول میں طالبہ سے چھیڑخانی اور فحش باتیں کرنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ کو کوئی اور نہیں بلکہ اسکول کے ایک ٹیچر نے ہی انجام دیا جو اب پولیس کی گرفت میں ہے۔ اس واقعے منظرعام پر آنے کے بعد طالبہ کے رشتے داروں نے امام گنج تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی تھی۔ ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ امام گنج تھانہ حلقہ میں واقع دوبھل پنچایت کے برواڈیہ گاوں مڈل اسکول ہے جہاں کاظم علی نامی ایک ٹیچر بھی بحال ہے۔ وہ اورنگ آباد ضلع کے مدن پورتھانہ حلقہ کا رہنے والا ہے۔ یہاں وہ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا۔ پانچویں کلاس کی ایک طالبہ کے ساتھ گزشتہ چار دنوں سے آفس بک میں بدتمیزی کرنے کے ساتھ اسکے ساتھ فحش باتیں کرتا تھا۔

طالبہ نے اس کی مخالفت کی تو اسے دھمکی دی لیکن جب طالبہ نے گھر والوں سے اس کی شکایت کی تو ٹیچر مشتعل ہوگیا۔ تاہم اس دوران اس کے والد نے تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی۔ انہوں نے کہاکہ تحریری شکایت کی بنیاد پر پولیس نے پورے معاملے کی جانچ کرکے ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔ضلع پولیس خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کیلئے پابند عہد ہے۔ اگر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں تو ملزم کسی بھی حالت میں بخشے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Mob Violence بیلاگنج ہجومی تشدد معاملے کے پانچ ملزمان نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی

دوسری طرف کچھ لوگوں کے ذریعہ ماحول کشیدہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ اسکول میں تالا لگادیا گیا۔ احتجاج کے دوران ٹیچر اسکول سے فرار ہوگیا تھے۔ اس وجہ سے وہ مشتعل لوگوں کے ہاتھ نہیں آیا۔ پولیس نے ملزم استاد کو گرفتار کرلیا ہے اسکے خلاف امام گنج تھانہ میں مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.