پٹنہ : آج شہر کے مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی میں منعقد مدارس اسلامیہ کنونشن میں سالوں سے تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ ایک مولانا نے مائیک پر ہی نتیش حکومت پر جم کر برستے ہوئے کہا کہ تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہونے سے ہم محتاج ہو گئے ہیں،پریشان کن زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ہمارے بچے فاقہ کشی کی زندگی گزار رہے ہیں، اس جانب کسی کی توجہ نہیں ہے، ریاستی حکومت کی جانب سے صرف یقین دہانی مل رہی ہے. مگر مسائل کے حل نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیتامڑھی کے دورے پر آئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی وزیر اور سیتامڑھی کے انچارج زماں خان سے کہا تھا کہ ان اساتذہ کے مسائل فوراً حل کئے جائیں مگر اس پر بھی کوئی توجہ نہیں ہوئی. اب وقت جہاد کرنے کا آ گیا ہے۔
مدارس کنونشن کے اسٹیج پر امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی،مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی،مولانا مشہود قادری ندوی،مولانا خورشید مدنی سلفی، سابق چیئرمین مولانا اعجاز احمد موجود تھے. تنخواہ نہ ملنے سے پریشان مولانا کا نام احمد رضا ہے جو سیتامڑھی ضلع کے ایک سرکاری مدرسہ میں استاذ ہیں. انہوں نے بھرے مجمع میں کہا کہ ہمارے قائدین ہمیں اجازت دیں کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پوری نہیں کرتے ہیں تو ہم لوگ جہاد کریں گے، حالانکہ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ جہاد سے کیا مفہوم ہے۔
مولانا احمد رضا نے کہا کہ نتیش حکومت کو سبق سکھانا اب ضروری ہے، آنے والے پارلیمانی انتخاب میں جب ان کے نمائندے ووٹ مانگنے ہمارے پاس آئیں گے تو ہم انہیں بتائیں گے کہ ہمارے ووٹ کی کیا قیمت ہے. ہم ان سے اپنے مطالبات پورے نہیں ہونے پر ان سے سوال کریں گے کہ ہمیں کیوں اپنے حق سے محروم رکھا گیا۔ واضح رہے کہ جہاد جیسے الفاظ موجودہ وقت میں حساس مانا جاتا ہے، باوجود اس کے بھرے مجمع میں قائدین کی موجودگی میں اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا تنازعہ کھڑا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:Jamiat Reacts on Lokesh Muni Allegation آچاریہ لوکیش منی کا اجلاس میں بدسلوکی کا الزام بے بنیاد
Not Getting Salary تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ مدرس کی امیر شریعت کی موجودگی میں بہار حکومت پر برہمی - تنخواہ نہ ملنے سے پریشان اساتذہ
بہار کے سیتا مڑھی ضلع کے ایک مدرسہ میں درس و تدریس انجام دینے والے مولانا نے بھرے مجمع میں کہا کہ ہمارے قائدین ہمیں اجازت دیں کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پوری نہیں کرتے ہیں تو ہم لوگ جہاد کریں گے،گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان مدرس نے کہا کہ ہم محتاج بھری زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔