پٹنہ: چار ستمبر 2022 کو منعقدہ جنتا دل (یو) کی قومی کونسل کی میٹنگ میں وزیر اعلی ٰ نتیش کمار نے سال 2022-25 کے لیے پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کی، جو کہ 15 اکتوبر 2022 تک چلے گی۔ اور پارٹی کی رکنیت سے متعلق تمام کاغذات 22 اکتوبر 2022 تک ہیڈ کوارٹر میں جمع کرنا ہے۔ اس کے ساتھ پارٹی کی جانب سے اس بار ممبر بننے کے لیے آن لائن کا آپشن بھی لایا گیا ہے۔ Mrityunjay Singh on JDU Membership
اس تناظر میں پارٹی ہیڈکوارٹر کے جنرل سکریٹری انچارج مرتنجے کمار سنگھ نے کہا کہ اس بار پارٹی نے 60 لاکھ ممبران بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ جس کے لیے ریاست کے تمام 51 تنظیمی اضلاع کو مذکورہ مہم کو احسن طریقے سے چلانے کے لیے ضروری ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: JDU Membership Drive Started جے ڈی یو کی رکنیت سازی مہم شروع
واضح رہے کہ آج ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ریاست کے تمام 51 تنظیمی اضلاع میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ ضلع کے رکن پارلیمنٹ/سابق ممبران ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے/سابق ایم ایل ایز سمیت تمام سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
یو این آئی