ETV Bharat / state

امیر شریعت انتخاب: رانچی سے پہنچے 90 سالہ عالم دین سے گفتگو - Amir Shariat election in patna

ریاست بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں امیر شریعت کے انتخاب کے لیے بہار اُڑیسہ و جھارکھنڈ سے ارباب حل و عقد کے 851 اراکین مرکزی دفتر پہنچے ہیں۔

امیر شریعت انتخاب: رانچی سے پہنچے 90 سالہ عالم دین سے گفتگو

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 3:41 PM IST

Updated : Oct 9, 2021, 3:52 PM IST

امیر شریعت کے انتخاب کے اجلاس میں شرکت کے لیے رانچی کے عمر رسیدہ عالم دین مولانا عبد الحئی رحمانی بھی پہنچے۔

مولانا عبدالحئی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، حضرت موصوف بذریعہ ایمبولینس پٹنہ پہنچے ہیں۔

امیر شریعت انتخاب: رانچی سے پہنچے 90 سالہ عالم دین سے گفتگو

ان کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے حضرت امیر شریعت رابعؒ سے لے کر اب تک تمام امیروں کے انتخاب میں شرکت کی ہے اور اب ان کی دلی خواہش ہے کہ اس بار بھی امیر شریعت کا انتخاب اتفاق رائے سے بحسن و خوبی انجام پذیر ہو۔

مولانا عبد الحئی رحمانی نے کہا کہ 'امارت شرعیہ کی ترقی میں جتنے بھی امراء شریعت گزرے ہیں تمام کا اہم کردار ہے۔ یہ امارت شرعیہ کا وقار ہے کہ جتنی شہرت اس ادارہ کی ہے، ویسی کسی کی نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب میں دو امیدوار نے اپنا نام واپس لیا

انہوں نے مزید کہا کہ 'میری خواہش ہے کہ جو بھی امیر منتخب ہو وہ اتفاق رائے سے ہو تاکہ قوم و ملت کو ایک پیغام جائے۔'

Last Updated : Oct 9, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.