ETV Bharat / state

Patna ATS Raid in Motihari موتیہاری میں پی ایف آئی کا مشتبہ رکن گرفتار - موتیہاری میں پی ایف آئی کا مشتبہ رکن گرفتار

پٹنہ اے ٹی ایس نے موتیہاری میں پی ایف آئی کے مشتبہ رکن کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کی مدد سے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ گرفتار مشتبہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Suspected PFI Member Arrested in Motihari

موتیہاری میں پی ایف آئی کا مشتبہ رکن گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 7:01 AM IST

موتیہاری: پٹنہ اے ٹی ایس نے مشرقی چمپارن ضلع میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے مہسی پولیس اسٹیشن کی مدد سے پی ایف آئی کے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کو ہرپورناگ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کا نام محمد ارشاد عالم بتایا جا رہا ہے۔ ارشاد عالم این آئی اے کا مطلوب محمد یعقوب عرف سلطان عثمان خان کا کافی قریب مانا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس مہسی تھانے میں نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مشتبہ نوجوان کے پاس سے کیا برآمد ہوا ہے یہ معلومات نہیں مل سکیں۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس کو جمعہ کو ارشاد کے گھر آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد اے ٹی ایس ٹیم نے موتیہاری کے ایس پی کانتیش کمار مشرا سے رابطہ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: PFI Members Arrested بھوپال میں پی ایف آئی کے تین اراکین گرفتار

ایس پی کی ہدایت پر مہسی تھانہ صدر سنیل کمار سنگھ نے اے ٹی ایس کے ساتھ ہرپور ناگ میں واقع محمد ارشاد عالم کے گھر پر چھاپہ مارا اورنوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مہینے میں این آئی اے کی ٹیم چار دنوں تک موتیہاری میں رہی اور پی ایف آئی کے پانچ مشتبہ ارکان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتار نوجوان مہسی تھانہ علاقہ کے ہرپور ناگ گاؤں کے رہنے والے نعیم الدین انصاری کا بیٹا ہے۔ جسے این آئی اے کی ٹیم تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران جیسے ہی اے ٹی ایس کو ارشاد کے گھر آنے کی اطلاع ملی۔ موتیہاری پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.