بیورو کے خصوصی جج ( فرسٹ ) کمار گنجن کی عدالت میں سی بی آئی نے یہ چارج شیٹ تعزیر ات ہند اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی مختلف دفعات میں گھوٹالے سے جڑے تین الگ ۔ الگ معاملوںمیں داخل کیاہے ۔
ملزمین میں رضاکارانہ تنظیم سرجن کی صدر شوبھ لکشمی پرساد، منیجر شریتا جھا ، کنوینرآنجہانی منورما دیوی کے بیٹے امت کمار ، بینک آف بڑودہ کے چیف منیجر محمدنیر عالم، سابق چیف منیجرارون کمار سنگھ ، بینک آف انڈیا کے چیف منیجردلیپ کمار ٹھاکر ،ضلع اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ایکزیکٹیو انجینئر بھاگیندر بھگت ، راجندر پرساد سمیار اور منوج کمار شامل ہیں۔تمام چارج شیٹ میں سرجن کی کنوینر آنجہانی منورما دیوی کو مردہ دکھاتے ہوئے ملزم بتایاگیا ہے ۔اس کے علاوہ سرجن کی سکریٹری رجنی پریا بھی معاملے میں ملزم ہیں ۔
معاملہ بہار کے بھاگلپور ضلع میں خاتون اختیار کاری اور بہتری سے جڑے منصوبوں کی اربوںروپے کی سرکاری رقم کا سرکاری عہدہ کا غلط استعمال کرکے جعلسازی اور مجرمانہ سازش کے تحت غبن کئے جانے کا ہے ۔ گھوٹالہ سے جڑے معاملے سال 2016 سے 2017 کے درمیان بھاگلپور کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے تھے ۔ بعد میں معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی گئی ۔ سال 2017 میں سبی بی آئی نے مقدمات کی ایف آئی آر درج کرنا شروع کی تھی۔۔