ETV Bharat / state

پشو پتی کمار پارس کے پٹنہ پہنچنے پر حامیوں کا شاندار استقبال - Pashupati Kumar Paras Paras arrives in Patna

لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے قومی صدر چراغ پاسوان کے خلاف بغاوت کرکے لوک سبھا میں پارٹی کا لیڈر بنے بہار کے حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ پشو پتی کمار پارس کے آج پٹنہ پہنچنے پر ان کے حامیوں نے کاشاندار استقبال کیا۔

پشو پتی کمار پارس
پشو پتی کمار پارس
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:49 PM IST

پشو پتی کمار پارس کے ساتھ پارٹی کے قومی نائب صدر اور ایل جے پی پارس گروپ کے ایکزیکٹیو صدر سورج بھان سنگھ اور ان کے بھائی نوادہ سے رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ بھی یہاں پہنچے ۔ سبھی کا پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

پارس نے حامیوں کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ اداکیا ۔ یہ طاقت کا مظاہرہ مسٹر پارس کے بجائے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کی وجہ سے دیکھنے کوملا ۔

ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد پارس اور سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ سیدھے ایل جے پی دفتر کیلئے روانہ ہوگئے ۔ اس دوران پارس حامیوں کو دیکھ کر مخالفت کرنے بجائے چراغ حامیوں نے پرسکون رہنا ہی بہتر سمجھا ۔ بعد میں چراغ حامیوں نے پارس کو ریاستی دفتر میں داخل ہوسے روکنے کا منصوبہ بنایا ۔اور راستہ روکنے کی کوشش کی جس میں دونوں طرف کے حامی آپس میں الجھ گئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.