ETV Bharat / state

Vijay Kumar Sinha فلسطین کے حمایتی ملک کی خارجہ پالیسیوں کے خلاف ہیں، وجے کمار سنہا

بہار بی جے پی کے حزب اختلاف کے رہنما وجے کمار سنہا نے فلسطین اور حماس کی حمایت کرنے والوں کو ملک مخالف قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حماس کا حملہ دہشت گردانہ ہے اور ملک کی روایت دہشت گردی کے مخالف رہی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:28 PM IST

Etv BharatVijay Kumar Sinha
Etv Bharatفلسطین کے حمایتی ملک کی خارجہ پالیسیوں کے خلاف ہیں: وجے کمار سنہا
فلسطین کے حمایتی ملک کی خارجہ پالیسیوں کے خلاف ہیں: وجے کمار سنہا

گیا: بہار اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنماء وجے سنہا آج گیا ایک پروگرام میں پہنچے تھے۔ یہاں اُنہوں نے بہار حکومت اور انڈیا اتحاد کی پارٹیوں اور فلسطین کی حمایت کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تعلق سے کہاکہ اپنے ملک کے ایک خاص فرقے کے لوگ ملک کی خارجہ پالیسیوں کے خلاف دوسرے ملک کو سپورٹ کر اپنے ملک کی خارجہ پالیسیوں کونقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے سبھی ہوشیار رہیں۔

اُن سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی بھی تنقید کی جو فلسطین میں اسرائیل کے ذریعے ہو رہے حملے کی مزمت کی ہے اور احتجاج کیا ہے۔ وجے سنہا نے اُنہیں جے چند قرار دیا اور کہاکہ اُنہیں یہیں یہ آزادی حاصل ہے، لیکن وہ ملک کی پالسیوں کی مخالفت کرکے ملک کے حق میں بہتر نہیں کررہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ آج یہ دوسرے ملک کے معاملے میں حمایت میں کھڑے ہیں، اگر اسی طرح پاکستان بھارت پر حملہ کرے گا، تو یہ اُنکے ساتھ بھی کھڑے ہونگے۔ پی ایف آئی کے ساتھ بھی یہ انڈیا اتحاد کے لوگ کھڑے ہیں اور مرکزی ایجنسیوں کی کاروائی پر سوال کھڑے کرتے ہیں، یہ ملک کا بھلا نہیں چاہتے ہیں۔
ہندؤں کے ساتھ ہورہی ہے نا انصافی
درگا پوجا کے موقع پر بہار میں اساتذہ کی چھٹی رد کیے جانے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ بہار حکومت نے امتیازی رویہ اختیار کیا ہے۔ مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت اکثریتی فرقے کے تہواروں کے موقع پر اساتذہ کی چھٹی رد کر کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانے میں لگی ہے۔ ہم بھی بہار میں معیاری تعلیم کی مانگ کرتے ہیں اور حکومت کا اس معاملے میں تعاون بھی کرتے ہیں، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہندؤں کے بڑے تہواروں کی چھٹی رد کر دی جائے۔ حکومت کا یہ عمل درست نہیں ہے، اس سے پہلے بھی تہوار کے موقع پر ایسا ہی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے واضح ہے کہ ایک نظریہ کو حکومت فروغ دینے میں لگی ہے۔ اُنہوں نے اس دوران پترپکش میلہ کے تعلق سے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندؤ آبادی کا یہ ایک مذہبی رسم ہے، جہاں دعر دراز سے لوگ یہاں پنڈ دان کرنے آتے ہیں، لیکن جس طرح کی صفائی ستھرائی یہاں کی ہے، اس سے تو لگتا ہے کہ بہار کے باہر سے آنے والے عقیدت مند بہار کے تعلق سے اچھی شبیہ لیکر نہیں جاتے ہونگے۔ تالابوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے، تالابوں کا پانی گندا اور بدبو دار ہے۔

اُنہوں نے اس دوران گیا کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے مطالبے کے ساتھ، بنارس کوریڈور کی طرح ہی گیا کو بنانے کی مانگ کی اور کہاکہ سبھی چیزوں پر وزیراعلی نتیش کمار بولتے ہیں لیکن گیا کے مذہبی مقام وشنو پد پر بات نہیں کرتے ہیں۔ اگر بی جے پی کی حکومت بنی اور اسکے وزیراعلی بنے تو یقینی طور پر وشنو پد کو کوریڈورسے جوڈیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.