گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع معروف درگاہ حضرت پیر منصور کمیٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔ سنی وقف بورڈ نے اس تعلق سے لیٹر جاری کر کے وقف املاک کی ترقی و آمدنی کے ذرائع میں اضافہ کی ہدایت دی ہے۔
درگاہ حضرت پیر منصور کے احاطے میں مزار شریف، مسجد اور ایک مدرسہ ہے، اس کے علاوہ اس کے تحت 13 چھوٹی و بڑی دکانیں بھی ہیں جب کہ حضرت انجان شہید کے تحت پانچ دکانیں ہیں۔
سنی وقف بورڈ نے نئی کمیٹی کے غاصبانہ قبضہ کو آزاد کرانے کی بھی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی کرایا داروں کے ساتھ اچھے تعلقات بناکر اسکو بہتر ڈھنگ سے آمدنی بڑھانے کو کہا ہے۔ نئی کمیٹی میں صدر کی ذمہ داری خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابوالعلائیہ کے سید فضیل احمد کو سونپی گئی ہے جب کہ سکریٹری اکبر خان بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کا آستانہ تین سو برس قدیم ہے اور یہاں سبھی طبقے کے لوگ عقیدت کا اظہار کرنے پہنچتے ہیں۔ یہ شہر کے قلب میں واقع ہے تاہم مسلم آبادی یہاں سے کچھ دوری پر واقع ہے۔ حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ کا آستانہ سیاسی رہنماؤں کے لیے بھی مرکز عقیدت ہے، یہاں وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی کئی بار آکر حاضری دے چکے ہیں۔