بہار میں سمستی پور ضلع کے وارث نگر تھانہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد نے طلبا راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے ریاستی صدر بلال راجہ کو گولی مارکربری طرح زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آر ایل ایس پی کے ریاستی صدر بیال کل رات ستمل پور گاؤں میں واقع اپنے پیٹرول پمپ پر تھے، اسی دوران دو موٹر سائیکل پر سوار چار جرائم پیشہ افراد وہاں پہنچے اور انہیں گولی مار دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلال کو سمستی پور شہرکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی لیڈر کے بیان پر تھانہ میں معاملہ درج کرکے پولیس چھاپے مارر ہی ہے۔