ETV Bharat / state

طلبا نے پرنسپل کو یرغمال بنایا

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے ایک کالج میں داخلہ فارم کے لیے اضافی رقم لینے پر مشتعل طلبا نے کالج میں مظاہرہ کرتے ہوئے پرنسپل کی آفس میں باہر سے تالا لگا دیا۔

طلبا نے پرنسپل کو یرغمال بنایا
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 7:56 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST

ارریہ کالج کے طلبا نے الزام عائد کیا کہ ' اے بی وی پی طلبا یونین کی جانب سے طلبا کو داخلہ فارم اضافی قیمت پر دیے جا رہے ہیں اور یہ سب کالج انتظامیہ کی پشت پناہی کے سبب ای بی وی پی کر رہی ہے۔'

تفصیلات کے مطابق جن ادھیکار پارٹی طلبا یونین نے کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ارریہ کالج انتظامیہ کے باہمی تعاون سے اے بی وی پی فارم کو غلط طریقے سے فروخت کر رہا ہے۔'

طلبا نے پرنسپل کو یرغمال بنایا، ویڈیو

مشتعل طلبا نے ارریہ کالج میں تالا لگا کر پرنسپل رؤف انور کو یرغمال بنا لیا۔

اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کالج پرنسپل رؤف انور سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ 'مجھے اطلاع ملی ہے کہ اے بی وی پی کالج کے فارم پر جعلی مہر لگا کر اسے فروخت کر رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے کی باریک بینی سے جانچ کرائی جائے گی اور طلبا سے اضافی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

پرنسپل نے مزید کہا کہ 'کالج انتظامیہ اس معاملے کے تئیں کافی سنجیدہ ہے اور کالج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

دوسری جانب اے بی وی پی کا کہنا ہے کہ 'یہ فارم کالج انتظامیہ کے کہنے پر ہی طلبا کے درمیان تقسیم کیے جا رہے ہیں لیکن کسی بھی طرح کی اضافی رقم نہیں لی جارہی ہے۔'

اے بی وی پی نے مزید کہا کہ 'کالج پرنسپل کے ذریعے ہی لوگوں کو فارم مہیا کرایا گیا ہے لیکن کچھ لوگ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

طلبا کے مظاہرے کے بعد ٹاؤن تھانہ کے پولیس اہلکار وہاں پہنچ کر انہیں سمجھایا اور معاملے کو حل کیا۔

Intro: ارریہ کالج کے پرنسپل کو طلباء نے بندھک بنایا

ارریہ : ارریہ کالج میں طلباء سے فارم بھرنے کے نام پر اے بی وی پی طلباء یونین کے ذریعہ طلباء سے ناجائز وصولی کرنے پر کالج میں واقع جن ادھیکار پارٹی طلباء یونین نے زبردست مخالفت کی اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ارریہ کالج انتظامیہ کے باہمی تعاون اور شہہ پر اے بی وی پی فارم کو غلط طریقے سے فروخت کر رہا ہے. مشتعل طلباء نے ارریہ کالج میں تالا مار کر پرنسپل رؤف انور کو بندھک بنا لیا اور مظاہرہ کیا.

Body:اس تعلق سے جب پرنسپل رؤف انور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اے بی وی پی کالج کے فارم پر جعلی مہر لگا کر طلباء کے درمیان فروخت کر رہا ہے. اس کی اطلاع مجھے ابھی ملی ہے، اس معاملے کی جانچ کرائی جائے گی اور طلباء سے ناجائز وصولی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، اس معاملے میں کالج انتظامیہ بہت سخت ہے اور کالج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئے گی.

Conclusion:وہیں اس معاملے میں اے بی وی پی کا کہنا ہے کہ یہ فارم کالج انتظامیہ کے کہنے پر ہی طلباء کے درمیان تقسیم کی جا رہی ہے مگر کسی سے کوئی ناجائز وصولی نہیں کی جا رہی ہے، کالج کے پرنسپل کے ذریعہ ہی ہم لوگوں کو فارم مہیا کرائی گئی ہے. کچھ لوگ اسے سیاسی رنگ دینا چاہ رہے ہیں.
مذکورہ معاملہ پر جانچ کے بعد ہی صاف ہو پائے گا کہ آخر طلباء سے جو رقم لی جا رہی ہے وہ کہاں جا رہا ہے، موقع پر ٹاؤن تھانہ کے پولس اہلکار پہنچ کر مظاہرہ کر رہے طلباء کو سمجھا کر معاملے کو شانت کرایا اور اس تعلق سے پرنسپل سے گفتگو کی.

بائٹ..... طلباء ، ارریہ کالج
بائٹ..... پروفیسر رؤف انور ، پرنسپل ارریہ کالج
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.