ETV Bharat / state

Strict Arrangements on the Festival گیا میں تہوار کے موقع پر مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر سخت انتظامات - بہار کے گیا کی نیوز

گیا ضلع میں درگا پوجا کے موقع پر مساجد اور دیگر مذہبی مقام پر پولیس کی خصوصی نگاہ ہوگی۔ ڈی ایم نے افسران کو مستعد رہ کر نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم نے کہا کہ کاہلی اور بے توجہی کرتے کوئی بھی افسر یا اہلکار پکڑے گئے تو ان پر کاروائی ہوگی۔

Strict Arrangements on the Festival
گیا میں تہوار کے موقع پر مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر سخت انتظامات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 1:04 PM IST

گیا میں تہوار کے موقع پر مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر سخت انتظامات

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کی جانب سے پولیس لائن میں درگا پوجا کے موقع پر امن و قانون کی صورتحال برقرار رہے، اس کے مدنظر افسران کی بریفنگ کی گئی۔ اس بریفنگ میں انتظامیہ اور پولیس کے وہ افسران موجود تھے، جنھیں تہوار کے موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے ڈیوٹی کے مقام پر موجود رہیں اور پرامن ماحول میں درگا پوجا کو اختتام کرانے کو یقینی بنائیں۔

اس دوران نامہ نگاروں سے ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی نے دعویٰ کیا کہ ضلع میں سبھی تیاری مکمل ہوچکی ہے اور نوراتری کی نویں اور دسویں دن، جب سب سے زیادہ ہجوم پنڈالوں اور راون ودھ میں ہوگی، اُسکے بعد مورتی وسرجن جلوس نکالا جائے گا۔ ان سب کی مکمل تیاری کی گئی ہے۔ 525 مقامات کو انتظامیہ کی جانب سے نشان زد کیے گئے ہیں۔ جو انتہائی حساس ہیں اور وہاں پر پولیس اور انتظامیہ کی خصوصی نگاہ ہے۔ مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس فورسز کی تعیناتی ہوگی۔

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر امن کمیٹی کی تھانہ سطح سے لیکر ضلع سطح پر میٹنگیں ہوئی ہیں۔ سبھی سے پرامن ماحول میں تہوار کو اختتام کرانے کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ ماحول کشیدہ کرنے والوں پر سختی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مورتی وسرجن جلوس نکالنے کی انتظامیہ کی جو ایس او پی ہے، اسی کی روشنی میں نکالا جائے۔ پنڈال کمیٹی بھی اپنی سطح سے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ پولیس کو سبھی مقامات پر پہنچ کر امن کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گاندھی میدان میں راون ودھ کے پروگرام کے موقع پر بھی خصوصی انتظام ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تہوار کو خوشگوار ماحول میں منایا جائے اور گیا کی روایت گنگا جمنی تہذیب آپسی بھائی چارے کی رہی ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ سماج دشمن عناصر کی نقل وحرکت پر نگاہ رکھیں گے۔

افواہ پھیلانے والوں پر ہوگی کاروائی
ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہاکہ اگر کوئی پوجا، راون ودھ یا وسرجن جلوس کے دوران ہنگامہ کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے، تو اس پر سخت کاروائی ہوگی۔ اگر کوئی افواہ پھیلا کر سماجی تانے بانے کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے، تو ایسے لوگوں پر آئی پی سی کی دفعات 153 اے اور 505 کے تحت فوری طور پر کاروائی ہوگی۔ ضلع کے سائبر سیل، آئی ٹی سیل، سوشل میڈیا سیل کے ذریعے فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل ذرائع پر سختی سے نگاہ رکھی جارہی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ محکمہ داخلہ سے بھی ہدایت موصول ہوئی ہے، اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر اور اُسکے ایڈمن پر کاروائی ہوگی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنکا پہلے سے منافرت پھیلانے کا ریکارڈ رہاہے، ویسے قریب 13000 لوگوں کے خلاف باونڈ پیپر بھروائے گئے ہیں اور سی سی اے کے تحت بھی کاروائی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

جامع مسجد کے اعلی افسران ہونگے موجود
ضلع میں سب سے حساس مقام دکھرنی مندر اور جامع مسجد کو بتایا گیاہے۔ دونوں مذہبی مقام ایک جگہ پر ہیں اور یہاں دسویں کی رات کو پانچ مورتیوں کا وسرجن جلوس نکلتا ہے۔ جس میں ہندو طبقے کے ہزاروں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے اور یہاں سے مورتی جلوس نکالنے کے دوران کشیدگی بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس لیے یہاں پر ضلع کے سبھی اعلی افسران بالخصوص ڈی ایم اور ایس ایس پی کے علاوہ سماجی کارکنان اور مذہبی شخصیات موجود ہوتی ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پورے علاقے کو بریکیڈنگ کی گئی ہے تاکہ پولیس کے کنٹرول میں سب کچھ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.