گیا: ضلع گیا سے بہار کے عازمین مقدس سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ اس تعلق سے ضلع پولیس نے بھی اپنی تیاری شروع کر دی ہے۔ آج گیا ضلع کے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے پولیس افسران کو خصوصی توجہ مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے خاص کر پٹنہ راستے پر واقع بیلاگنج چاکند چندوتی کوتوالی سول لائن رام پور اور میڈیکل تھانہ کو ہدایت دی کہ پٹنہ حج بھون سے عازمین حج کا قافلہ نکل کر جب گیا ضلع میں داخل ہو کر ایئرپورٹ تک پہنچے گا تو انہی تھانہ حلقہ سے ہوکر گزرے گا۔ متعلقہ تھانہ انچارج ہردن اپنے علاقے میں نگرانی بس گزرنے تک کریں گے۔ خاص جام اور بھیڑ والے علاقوں میں پولیس کی موجودگی یا گشت ہو۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کچھ ایسے بھی عازمین ہوں گے جو اپنی نجی گاڑی سے ایئرپورٹ پہنچیں گے اور وہ ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے ہوکر گزریں گی۔ ایسی گاڑیوں کو بھی جام ہونے والے راستوں پر دھیان رکھیں کسی طرح کی اطلاع موصول ہو تو فوری طور پر متحرک ہوں، حساس واقعہ پر اعلی افسران کو فوری اطلاع دیں اور اپنی سطح سے کاروائی بھی انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 گیا میں عازمین کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری پروگرام
انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں پر نگاہ رکھیں جہاں سے عازمین کی بسیں گزریں گی۔ ابھی حتمی شیڈول پرواز کا نہیں آیا ہے۔ اگر رات میں لینڈنگ کا معاملہ آئے تو ایئرپورٹ موڑ سے سکریہ موڑ تک پولیس کی گشت لازمی طور پر ہو سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی اور ضروری ہدایت دیں۔ سیٹی ایس پی کو انہوں نے ایئر پورٹ پر پولیس فورس اور افسران کو تعینات کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔