بہار کے سوپول میں ایس ایس بی 45 ویں بٹالین کے تین سپاہی ہائی وولٹیج تار High Voltage Wire کی زد میں آنے سے ہلاک SSB Personnel Died in Supaul ہو گئے ہیں۔ اس حادثے میں 9 جوان زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
تمام زخمیوں کا ویرپور سب ڈویژنل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق ویرپور میں واقع ایس ایس بی Sashastra Seema Bal پینتالیسویں ویں بٹالین میں تمام فوجیوں کی ٹریننگ چل رہی تھی۔ اسی دوران ہائی وولٹیج تار کی زد میں آنے سے 3 فوجیو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 9 فوجی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 جوانوں کو دربھنگہ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔