ETV Bharat / state

' بہار میں جرائم کی شرح میں اضافے سے نتیش حکومت کی ناکامی' - جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح حکومت کی ناکامی

بہار کانگریس کے ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ ریاست میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے کیونکہ وزیراعلی اپنے شیڈول میں مصروف ہیں۔

' بہار میں جرائم کی شرح میں اضافے سے نتیش حکومت کی ناکامی'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:33 PM IST

بہار میں نتیش کمار کی زیر قیادت حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ایم ایل سی پریم چندر مشرا نے کہا کہ ریاست میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

پریم چندر مشرا نے کہا کہ بہار میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک کل وقتی وزیر داخلہ ہونا چاہئے۔ فی الحال نتیش کمار نے ہوم پورٹ فولیو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

بدھ کے روز وزیر اعلیٰ نے ضلع دربھنگہ کی ایک دکان سے بندوق کی نوک پر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے کے بعد سول پولیس انتظامیہ کے اعلی پولیس اہلکاروں اور عہدیداروں سے میراتھن میٹنگ کی تھی۔

مشرا نے کہا کہ ' وزیراعلیٰ اپنے نظام الاوقات میں مصروف ہیں اور اسی وجہ سے وہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گھریلو معاملات کو وقت دینے سے قاصر ہیں۔ جرائم کے معاملات میں اضافہ نتیش حکومت کی ایک بڑی ناکامی ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس ناکام ہوچکی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' گزشتہ 15 دنوں سے ریاست میں جرائم کے گراف میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں جنسی زیادتی، قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد پوری ریاست میں لاقانونیت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔'

اس سے قبل دربھنگہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے بھی بہار میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بہار بی جے پی کے سربراہ سنجے جیسوال پہلے ہی بہار میں امن و امان پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل مغربی چمپارن ضلع کے دیہاتیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ جرائم کے معاملات کو روکنے کے لیے ڈی جی پی سے بات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نتیش کمار حکومت میں بطور اتحادی جماعت بی جے پی وزارت داخلہ کے پورٹ فولیو پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.