گیا: بہار کے عازمین حج کو گیا ہوائی اڈہ سے گوفرسٹ ایئرلائنز کی جگہ اسپائس جیٹ ایئرویز لے کر جائے گی۔ اس کی تصدیق ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے ای ٹی وی بھارت سے کیا۔ عبد الحق نے کہا کہ بہار کے عازمین کو حج سفر پر لے جانے اور واپسی کا معاہدہ اسپائس جیٹ ایئرویز سے ہوا ہے حالانکہ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ بہار کے عازمین حج کی پرواز پہلے سے طے شیڈول 21 مئی سے ہوگی یا پھر ایئرلائنز کے تبدیل ہونے کی وجہ سے تاریخ آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بہار حج کمیٹی 7 جون سے پرواز کا سلسلہ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں اکیس مئی سے کلکتہ سے بھی پرواز کاسلسلہ شروع ہوگا۔ وہاں سے بہار کے 1900عازمین حج روانہ ہوں گے جبکہ گیا ایئرپورٹ سے 3500عازمین روانہ ہوں گے۔ ایک ساتھ دو آپریشن کو دیکھنا بہار حج کمیٹی کو پریشانیوں کاسامنا ہوگا۔اس وجہ سے بہار حج کمیٹی نے مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی حکومت کو درخواست دی ہے کہ بہار کے گیا امبارکیشن سے حج پرواز کا سلسلہ 7جون سے شروع کیا جائے اگر اس درخواست کومنظورکر لیا جاتا ہےتو حج پرواز کا سلسلہ سات جون سے شروع ہوگا۔
بہار کے 1900عازمین حج نے کولکاتا امبارکیشن پوائنٹ کو اپنی پرواز کا پوائنٹ منتخب کیا ہے تو اس صورت میں ان کی رپورٹنگ سے لیکر سارے قانونی مراحل وہاں حج بھون سے ہونا ہے تو اس صورت میں بہار حج کمیٹی کی کیا ضرورت ہے ؟ اس پر کہاکہ یہ باتیں صحیح ہیں کہ سبھی کام وہیں بنگال حج بھون سے ہوگا تاہم بہار سے ان کا تعلق ہے۔مسائل دیکھنا ہمارا فریضہ ہے۔ اس لئے ہمارے نمائندے وہاں بھی عازمین حج بہار کو سہولتیں فراہم کرانے کیلئے موجود ہوںگے۔
یہ بھی پڑھیں:All India Muslim Majlis Mushawarat آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مرکزی ٹیم بہارکے دورہ پر
بہار کے گیا امبارکیشن پوائنٹ سے اکیس مئی سے پرواز کا شیڈول طے تھا تاہم اب چیئرمین عبدالحق کے مطابق تاریخ بڑھ سکتی ہے حالانکہ چاردن ہی بچے ہیں پہلے سے طے شیڈول کے مطابق ، عازمین حج کا کہنا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو عازمین حج کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی سینٹر کو درخواست دی گئی ہے جلد ہی اس پر کوئی واضح ہدایت جاری کردی جائے گی۔