ETV Bharat / state

Speech Competition گیا میں زبان سیل کی جانب سے تقریری مسابقہ کا انعقاد

بہار حکومت کی طرف سے اردو کے فروغ کے لیے کئی اہم منصوبے ہیں، جس میں ایک اردوداں طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلئے تقریری انعامی مسابقہ منعقد کرنا ہے۔ بہار کے ہرضلع میں اسکے تحت پروگرام ہوتا ہے جس میں اسکولوں کالجوں کے طلبہ وطالبات حصہ لیتے ہیں لیکن دیگر منصوبوں کی طرح مذکورہ منصوبہ بھی خانہ پری ثابت ہورہا ہے۔

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Jul 26, 2023, 4:51 PM IST

گیا میں زبان سیل کی جانب سے تقریری مسابقہ کا انعقاد

گیا: اُردو کے فروغ کے لیے بہار حکومت کے مختلف منصوبے اور ادارے ہیں ایک منصوبہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے' تقریری انعامی مسابقہ ' بھی ہے، اس کے تحت ہر برس ضلع میں زبان سیل کی جانب سے کلکٹریٹ میں انعامی مقابلہ ہوتا ہے اور اس میں اول دوئم سوم آنے والے طالب علموں کو تحفے اور رقم دیکر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاہم اس منصوبہ کے تحت بھی کوئی خاص نتائج برآمد نہیں ہورہے ہیں۔ اسکی ایک وجہ زبان سیل کے ذمہ داروں اور اہلکاروں کی طرف سے اپنے خاص لوگوں تک ہی اس پروگرام کو محدود کرنا ہے۔ اگر گذشتہ کچھ برسوں پر روشنی ڈالی جائے تو زیادہ تر طلباء وطلبات وہی ہیں جو میٹرک امتحان میں شرکت کررہے ہیں، جبکہ بطور ممتحن شرکت کرنے والوں میں بھی وہی حضرات ہیں جو کئی برسوں سے مسابقہ کا فیصلہ دے رہے ہیں۔

زبان سیل کی طرف سے صرف شہر کے چند اسکولوں کو ہی مدعو کیا جاتا ہے جو انعامی مسابقہ میں شرکت کرتے ہیں جبکہ ضلع گیا میں سو کے قریب ایسے ادارے ہیں جہاں اردو کی تعلیم ہوتی ہے تاہم انہیں مدعو نہیں کیا جاتا ہے۔ آج جب کلکٹریٹ میں پروگرام منعقد ہوا توزبان سیل نے اپنی سابق کارگزاریوں کو برقرار رکھتے نظرآیا، جبکہ اس معاملے پر اکثر اردو آبادی کی طرف سے ناراضگی ظاہر کی جاتی رہی ہے کہ چند اسکولوں کو ہی کیوں بلایا جاتاہے؟ سبھی اسکولوں کو محکمہ تعلیم کے ذریعے شرکت کو یقینی کیوں نہیں بنایا جاتا؟

اگر بڑے پیمانے پر پروگرام کا بجٹ مختص نہیں ہے تو پھر ہر برس الگ الگ اسکولوں کو شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی جاتی ؟ اگر ایسا ہوگا تو ظاہر ہے کہ طلبہ بھی بدلیں گے اور ہر علاقے کے طلبہ میں اردو کے تئیں لگاو اور بیداری ہوگی اس سے فروغ اردو کا مقصد بھی کامیاب ہوگا۔ ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے آج پروگرام اور ان سوالوں پر زبان سیل کی انچارج مس آشنا سے بات کی تو انہوں نے پروگرام کی تفصیل کے ساتھ یہ کہا کہ انہوں نے ابھی کچھ ماہ قبل پی چارج لیا ہے آگے ان چیزوں اور سوالوں کا خیال رکھا جائے گا لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ پروگرام کا مقصد مادری زبان اردو کا فروغ ہے جہاں تک جیوری کا سوال ہے تو کالجوں اور اسکولوں کے اردو ماہرین کو ہی بلایا جاتا ہے۔ کچھ کمیاں واقع ہوئی ہیں تو آگے درست کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے اردو کے فروغ کے لیے تشہیر کاروائیوں کو بھی انجام دینے کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Sohail Nadwi Passes awa امارت شریعہ کے نائب ناظم اعلی مولانا سہیل ندوی کا انتقال

واضح ہوکہ آج ضلع گیا کے کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے منصوبے کے تحت "اردو داں طلبہ حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ 23/ 2022 کاانعقاد ہوا۔ پروگرام کی صدارت اردوزبان سیل کی انچارج مس آشنا نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض سیداصدق نے بحسن خوبی انجام دیا ۔انعامی مسابقہ میں میٹرک، انٹر اور گریجویشن کے طلباء و طالبات مختلف اسکولوں وکالجوں سے شریک ہوئے اور منتخب عنوانات کے تحت اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اردو زبان سیل کے انچارج آشنا نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس مقصد صرف اور صرف اردو داں طلباء وطالبات کو مادری زبان اردو کودلچسپی کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دینا اور انکے تقریری ولسانی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، ہرایک گروپ ' میٹرک انٹر اور گریجویشن ' کے کامیاب آٹھ آٹھ طلباء وطالبات کو سرفہرست سے آٹھویں پوزیشن تک حوصلہ افزائی رقم ادائیگی کی جائیگی تقریری مسابقہ کانتیجہ تین ججوں پرمشتمل "فیصلہ کمیٹی " کے ذریعے دئیے گئے الگ الگ نمبرات کامجموعی اوسط نکال کرنتائج کااعلان کیا جائے گا ، اسکول وکالج کے طلباء وطالبات نے تعلیم کی اہمیت ، اردوزبان کی اہمیت ،ماحولیات کے تحفظ اور اردوغزل کی مقبولیت کے عنوانات پر تقریر کیا۔

Last Updated : Jul 26, 2023, 4:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.