ETV Bharat / state

پٹنہ: اسمبلی میں سیکشن آفیسر بننے والی رشدہ رحمن سے خصوصی ملاقات

کہتے ہیں اگر حوصلے بلند ہوں تو منزل قدم چومتی ہے ۔ یہ کہاوت گیا کی رشدہ رحمن پر صادق آتی ہے۔ ریاست بہار کے ضلع گیا کی رہنے والی رشدہ رحمن نے اپنے بلند حوصلے اور عزم سے 64 ویں بی پی ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اسمبلی میں سیکشن آفیسر بن گئی ہیں۔

رشدہ رحمن سے خصوصی ملاقات
رشدہ رحمن سے خصوصی ملاقات
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 8:58 PM IST

Updated : Jun 16, 2021, 10:42 PM IST

گیا کی رہنے والی رشدہ رحمن نے بہار پبلک سروس کمیشن 64 ویں مقابلہ جاتی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر بہار اسمبلی میں پہلی مسلم خاتون سیکشن آفیسر کا عہدہ اپنے نام کیا ہے۔
گیا سے اسکولنگ کرنے والی رشدہ رحمن نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے بی فارما کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بہار پبلک سروس کمیشن کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری شروع کی۔

رشدہ رحمن سے خصوصی ملاقات

مسلسل کوششوں کے بعد انہوں نے 64 ویں مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہو کر اسمبلی میں سیکشن آفیسر ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے۔

ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں رشدہ رحمن نے کہا کہ لڑکیوں کے لئے کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے. بس ضرورت ہے مسلسل محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج وسائل انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔کامیاب ہونے کے لئے بہت پیسے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

رشدہ رحمن نے والد کے انتقال کے بعد بھی اپنی ہمت نہیں ہاری۔ انکے بھائیوں نے کبھی بھی انہیں کسی بھی طرح کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

لڑکی ہونے کی وجہ سے ان پر بھی کئی بار رشتہ داروں کے ذریعہ شادی کرنے کا دباؤ رہا- لیکن گھر والوں نے انہیں حصول تعلیم اور اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی مکمل آزادی دی۔

Last Updated : Jun 16, 2021, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.